ناندیڑ کورونا اپڈیٹ 25جولائی : آج پھر ریکارڈ تعداد میں متاثرین ‘ 2 اموات

ناندیڑ:24۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ آج 25 جولائی کو ریکارڈ تعداد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور دو افراد کی موت ہوئی ہے ۔

ناندیڑ کے قیوم پلاٹ کھوجہ کالونی کے 50سالہ شخص کی آج 25 جولائی کو دوران علاج موت ہوگئی جبکہ کل شب مکھیڑ تعلقہ کے مکرم آباد کی 65سالہ خاتون نے بھی آخری سانس لی۔

آج 445 سواب Swab کے نمونوں کی طبی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 327 نگیٹیو رہے اور 83 پازیٹیو کیسزپائے گئے ہیں ۔جن میں زیادہ تعداد تعلقہ جات کے دیہی علاقوں کی ہے۔

ناندیڑ شہرکے حدود میں 33 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔باقی مریضوںکا تعلق دیہی علاقوں سے ہے ۔

فی الحال 513 مریض ناندیڑ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور دس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

آج کے پازیٹیو مریضوں کی تفصیل حسب ذیل ہے

corona

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading