ناندیڑ:16 اگست۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورنا سے متاثرہونے والوں کی تعداد اب 4100 سے متجاوز کرگئی ہے جبکہ آج تین متاثرین کی موت کے بعد اب تک ضلع میں 147متاثرین کی موت ہوچکی ہے ۔ تاحال ناندیڑضلع بھر میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فی الحال 193 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ آج کے مہلوکین میں بلولی تعلقہ کے چنچالہ دیہا ت کی 60سالہ خاتون ‘مدکھیڑکی 35سالہ خاتون اوردیگلور کا 70سال کا شخص شامل ہے ۔
آج 95 نئے پازیٹیومعاملے سامنے آئے ہیں جس میں آرٹی پی سی آر کٹ سےر 54 اور اینٹی جن کٹ سے 41افراد کی جانچ کی گئی تھی ۔آج موصولہ 478 سویب نمونوں کی رپورٹ میں 360 نگیٹیورہے اور 95پازیٹیو آئے ہیں ۔ اس طرح اب ضلع میںمتاثرین کی مجموعی تعداد 4106 ہوگئی ہے ۔ جبکہ آج 102 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعدگھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
