
ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)24مئی: ناندیڑ میں اتوار کی شب دومریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس طرح اب ناندیڑ ضلع میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 127ہوگئی ہے۔
وہیں اتوار کو4 مریضوں کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر دواخانہ سے چھٹی دیدی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اتوار کی شب 2کورونا پازیٹیو رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔
2 مریضوں میں ایک کاتعلق ناندیڑ شہر کے شیواجی نگر سے جبکہ دوسرے کا تعلق وویک نگر سے ہے۔جن کی عمریں بالترتیب61 اور40ہے۔24مئی کو این آرآئی بھون اور یاتری نواس کووڈ کیئر سینٹر کے4مریض صحت یاب ہوگئے ہیں
انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اب تک 127?پازیٹیو مریضوں کےمن جملہ 59 مریضوں کو دواخانہ سے چھٹی دیدی گئی ہے جبکہ مزید 62مریض زیر علاج بتائے گئے