ناندیڑ:22 جولائی ۔ (ورق تازہ نیوز) کل شب چار افراد کی کورونا سے موت کے بعد آج شام چھ بجے موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑ ضلع بھر میں متاثرین کی تعداد میں پھر ایکبار اضافہ ہوا ہے ۔
آج 56 نئے پازیٹیو کیسز کا اندراج ہوا. 22جولائی کو 249 سویب کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 190 افراد کی رپورٹ نیگٹیو رہی اور 56 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ پازیٹیو مریضوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں

اس طرح ضلع میں متاثرین کی تعداد 1074 ہوگئی ہے ۔ آج کے پازیٹیو کیسز میں میں بیشتر افراد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے ۔
فی الحال ناندیڑضلع بھر میں 443 ایکٹیو کیسز ہے جن میں 36 کی حالت تشویشناک ہے ۔ کل شام تک 328 سواب کے نمونوں کی رپورٹ موصول ہو جائے گی جنہیں آج روانہ کیا گیا ہے ۔