ناندیڑ:کالا پل تا محمد علی روڈ نئی سڑک چند ہفتوں میں ٹریفک کے لیے کھل جانے کا امکان

ناندیڑ: 9 جنوری(ورق تازہ نیوز) شہر قدیم کے علاقے گاڑی پورہ میں کالا پل تا محمد علی روڈ تک نئی سی سی روڈ کی تعمیر تقریبا 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے 10 فیصد تعمیری کام اس لیے رُکا ہوا ہے کہ محمد علی چوک سے قریب ٹ حبیب ٹاکیز کارنر پر واقع چند دکانیں ابھی تک سڑک کی کشادگی میں بڑا روڑا بنی ہوئی ہیں۔ ان دکانوں کے مالکان سے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حکام رابطے میں ہے ،

ایسے میں اٹھارہ دکاندار جنہوں نے کارپوریشن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اپنے کاروبار جاری وہ برقرار رکھنے کے لیے وہیں قریب میں کوئی متبادل جگہ لاٹ کرے ۔حکام نے اس مطالبے کو قبول کرتے ہوئے متبادل جگہ کی طرح شروع کر دی ہے۔آج 9جنوری کو اس تعلق سے تجاوزات ہٹا مہم ٹیم کے انچا رچ ‘ ڈپٹی کمشنر سردارسندھو سنگھ نے متعلقہ ملازمین سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

وہ کل 10 جنوری کو پھر اس سلسلے میں غور کر رہے ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اہلیان گاڑی پرہ سے تعاون نہیں مل رہا ہے ۔یہ نئی شاہراہ جوکالا پل سے محمدعلی روڈ تک جا رہی جاری ہے اس سے گاڑی پورہ‘فتح برج ’ زیرقلعہ ‘ چھوٹی درگاہ اور بڑی درگاہ گاڑی پورہ کے ساکنان کو ایک نیا متبادل راستہ مل جائے گا اور بہت کم وقت میں گاڑی پوہ رہ سے محمد علیچوک تک پہنچ سکیں گے ۔

یہ شاہراہ 23 سیٹ چوڑی ہے جو پرانے بڑے نالے پر تعمیر ہوئی ہے ۔ اگر ساکنان نے محلہ نے دلچسپی لی تو یہ شاہراہ چند ہی ہفتوں میں ٹرافک کے لیے کھل جائے گی ۔اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کروانے کے لیے سابقہ کارپوریٹر سید شیر علی ‘انجینئر انصاری ‘ محمد کلیم الدین اور گاڑی پورہ کے نوجوانوں نے بڑی کوششیں کی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading