ناندیڑ:کار نے ٹرک کو ٹکرماری، تین افراد ہلاک،مہلوکین کا تعلق تیلنگانہ سے

بھوکر: 3ستمبر(حیدر علی)بھوکرتعلقہ کے پالَج میں واقع مشہور گنپتی بپّا کے درشن کرکے واپس لوٹ رہی ایک کار آج رات نو بجے کے قریب ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بھیانک حادثہ پیش آیا اور تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کا تعلق ریاست تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ حادثہ بھوکر تعلقہ کے ناندہ اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک پر کھڑے ٹرک سے کار کی سیدھی ٹکر ہوگئی۔ اس زبردست ٹکر میں تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔تلنگانہ سے آئے عقیدت مند پالَج کے مشہور گنپتی بپّا کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی بریزا کار موضع ناندہ علاقے میں پہنچی، وہ سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

اس حادثے میں فلی راجو (چکنوری منڈل، ورنی، ہنگناپور)، سنیتا چکنوری (ورنی) اور وانی (بودھن) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading