ناندیڑ:20 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)مالیگاوں روڈ پر پاسد گاو کے آسنا ندی پُل سے ایک کار گرنے سے اس حادثہ میں کار میں سوار دو افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ آج بروزاتوار کو صبح کے وقت عوام کے سامنے آیا ۔
MH 01- HV- 6007 نمبر کی کار مالیگاوں کے راستے ناندیڑ کی سمت آسنا پُل سے آرہی تھی کہ پُل کے نیچے گر پڑی ۔اس حادثہ میں ایک خاتون اور مرد کی موت ہوگئی۔
مرد کی شناخت ہوگئی ہے لیکن خاتون کی نہیں ہوسکی ۔مرنے والے شخص کا نام ہرویندرسنگھ چڈھا بتایا جارہا ہے ۔لمب گاوں پولس اسٹیشن میں حادثہ کامقدمہ در ج کیا گیا ہے ۔
دریں اثناءاس پُل کی تعمیر کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہہ سے حادثہ ہمیشہ رونما ہورہے ہیں۔ پل کے دونوں جانب کے حصہ ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہہ سے گاڑی ڈرائیور سے معمولی غلطی ہونے پر کار سدھا پل کے نیچے گر رہی ہے ۔ حالانکہ اس علاقہ میں اسکول بھی لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کی لاپرواہی سے حادثات رونما ہورہے ہیں اور لوگ اپنی جانیں گنوارہے ہیں۔
