ناندیڑ:یکمڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)شہر میں گزشتہ چند دنوں سے لڑائی اور مسلح حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ معمولی وجوہات کی بنا پر جان لیوا سنگین واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ واردات کے بعد ملزمان کئی روز تک آزاد گھومتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے عام شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے۔ ایسا ہی ایک جان لیوا واقعہ دیگلور ناکہ علاقے میں پیش آیا ہے۔
بدھ کی رات ٹائربورڈ ہلال نگر میں دھنیگاو¿ں کے کچھ نوجوان پھولوں کے ہار خریدنے کے لیے رات تقریباً دو بجے گیاتھا۔ ابتدائی طور پر ہار خریدنے کی وجہ پر معمولی جھگڑا ہوا جو کہ ہاتھا پائی تک بڑھ گیا اور تین سے چار افراد کے گروپ میں ہار خریدنے کے لیے آنے والے تین افراد پر خنجر کے وار کیے گئے۔ اکشے صاحب راو جمدادے عمر 23 سال، امول ساوارے عمر 22 سال، ہرش وردھن سبھاش لوہکرے عمر 25 سال، سبھی ساکنان دھنی گاو شدید زخمی ہیں اور انہیں وشنو پوری کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیہی پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی تھورات نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس حملے میں زخمی اکشے جمداڑے کی شکایت کے مطابق دیہی پولیس اسٹیشن میں حملہ آوروں کے گروہ کے تین ارکان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت اقدام قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ معاملے میں ملزمان کی تلاش کے لیے دیہی پولیس اسٹیشن کے افسران دیگلورناکہ اور اس سے متصل علاقوں میں تلاشی لے رہے ہیں۔
پولیس انسپکٹرگھوربنڈ نے یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد ہلال نگر میں آدھی رات کو ایک بڑی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔ اورکچھ تناو¿کاماحول بھی تھا۔ مذکورہ واقعہ میں اگرچہ پھولوں کا ہار خریدنے کی وجہ ظاہر کی گئی ہے تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ اس جان لیوا حملے کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ اس کیس میں ملزمان اور حملہ آوروں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔