ناندیڑ:ویزا دینے کاجھانسہ‘ملزمین کو25اکتوبر تک پی سی آر

ناندیڑ:23اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)بیرون ملک جانے کے لئے ویزا دینے کاجھانسہ دے کر بشمول ناندیڑدیگر ریاستوں میں لوگوں کودھوکہ دینے والے ایک ٹھگ باز کو اتوارہ پولس نے گجرات ریاست سے گرفتار کرکے لایا ہے اسکے بعد کل پولس نے اسی معاملے میں مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پہلے ملزم کی پولس کسٹڈی ختم ہونے کے بعد تینوںں کو ایک ساتھ عدالت میں پیش کرنے پر فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے تینوں کو 25اکتوبرتک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔6اکتوبر کو ہرپریت سنگھ بلدیو سنگھ ڈھلو نے اتوارہ پولس اسٹیشن مین شکایت درج کروائی تھی کہ انکی ملکیت میں بیرون ملک جانے والے افراد کی تربیت دینے و الی ایک خاتون کے ساتھ گنپت پور‘ بڈگرا(گجرات) کے نلیش چندر کانت بھائی پٹیل سے ملاقات ہوئی ۔ اسی جان پہچان کی وجہہ سے ہرپریت اپنی بیوی تعلیم کےلئے آسٹریلیا گئی ہے اسی وجہہ سے ہرپریت نے بھی بیرون ملک جانے کی خواہش ظاہر کی اورویزا دینے کیلئے نلیش پٹیل نے ہرپریت سے دیڑھ لاکھ روپے لئے ۔اسکے ویز ا آنے سے قبل ہی تیجندر سنگھ نے بھی کناڈا جانے کیلئے نلیش کو ایک لاکھ روپے دئےے اور ویزا فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ا س معاملے کی تفتیش پی آئی صاحب راو¿ نرواڑے کی رہنمائی میں پی ایس آئی نند کشور سالنکے کررہے ہیں ۔پولس کادستہ گجرات گیا تھا اور نلیش پٹیل کو ناندیڑلایا ۔18اکتوبر تا22ا کتوبر تک اسے پولس کسٹڈی دی گئی تھی ۔ اسکے بعد پولس نے چندرکانت کو دیگر معاون ملزمین کرن کمار پٹیل‘ ناڈیہ گجرات ‘ اور اسلم احمد(مالدہ ‘مغربی بنگال) کو بھی عدالت میں پیش کیا۔سرکاری وکیل کرتی کر نے عدالت میں کہا کہ تینوں ملزمین نے دیگر ریاستوںمیں بھی لوگوںکو ویزا کے نام پر دھوکہ دیا ہے ۔اسلے پولس کسٹڈی میں توسیع کی درخواست کی ۔جج نے تینوں کو 25اکتوبرتک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading