ناندیڑ:وسرنی قتل معاملے میں نابالغ سمیت پانچ ملزمین گرفتار‘چھ روزہ پی سی آر

ناندیڑ:17مئی( ورق تازہ نیوز) 11/ مئی کو وسرنی علاقے میں پانی کی ٹنکی کے قریب ہونے والے قتل اور جان لیوا حملے کے معاملے میں ملوث ایک نابالغ سمیت پانچ ملزمین کو ناندیڑ دیہی پولیس اور مقامی جرائم شاخ نے مشترکہ کوششوں سے گرفتار کیا۔ اس کے بعد عدالت نے ان میں سے چار ملزمان کو چھ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ اس حوالے سے پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔11 مئی کو صبح 10 بجے کے قریب وسرنی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں شیخ پرویز نامی نوجوان ہلاک ہو گیا، جبکہ تیجاسنگ راجندر سنگ باوری نامی نوجوان زخمی ہوا۔

اس سلسلے میں ناندیڑ دیہی پولیس تھانے میں جرم نمبر 450/2025 درج کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں اور قاتلوں کی تلاش کے لیے 6 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔اس میں ناندیڑ کرائم برانچ کے قابل پولیس انسپکٹر ادے کھنڈیرائے، ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع کے معروف پولیس انسپکٹر اوماکانت چنچولکر کی رہنمائی میں، مقامی جرائم شاخ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وٹھل گھوگرے، پولیس سب انسپکٹر گیانیشور مٹھ، بابوراوچوہان، وینکٹ کسمے اور سائبر پولیس اسٹیشن کے پولیس کانسٹیبل دیپک اوڈھنے سمیت کئی افسران نے سخت محنت کر کے ناندیڑ ضلع سے باہر جا کر پانچ مجرموں کو گرفتار کیا۔

ان گرفتار شدگان کے نام یہ ہیں: سدھیشور عرف پون سودام پویڈ (عمر 20 سال) ساکن پونے گاو¿ں، وشال وشنو مورے (عمر 21 سال) ساکن وینکٹیشن نگر ناندیڑ، اومکانت عرف سونیا ماروتی مورے (عمر 19 سال) ساکن شنکر نگر وسرنی، دتہ لکشمن مورے (عمر 26 سال) ساکن وسرنی ضلع ناندیڑ، اور ایک نابالغ لڑکا شامل ہے۔اس جرم کی تفتیش اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وجے کامبلے کر رہے ہیں۔ آج، 17 مئی کو، گرفتار پانچ میں سے چارملزمین کو عدالت نے چھ دن کی پولیس حراست میں بھیجا ہے۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سشیل کمار نائک نے اس ٹیم کی ستائش کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading