ناندیڑ:واگھی روڈ تانالیشور لوٹ مار معاملے میں تین نوجوان گرفتار‘نقدی وزیورات برآمد

ناندیڑ:2ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز) لوکل کرائم برانچ نے واگھی تانالیشور روڈ پر سفر کرنے والے ایک شخص سے 14 ہزار 250 روپے نقدی اور سونے کے کچھ زیور لوٹنے والے تین لٹیروں کو گرفتار کر لیا۔ 23 سالہ نوجوان شیو پرساد باپورا دیش مکھ 30 نومبر کی رات 10 سے 10.30 بجے کے درمیان نالیشور جانے والی سڑک پر اپنے گاوں پمپران جا رہا تھا کہ اس کے پیچھے ایک دو پہیہ گاڑی نمبر ایم ایچ 26 سی آ کے 5727 پر تین نامعلوم افراد آئے

اور اس کے گلے سے سونے کا اوم لاکٹ، انگلی کی انگوٹھی، 14 ہزار 250 روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ اس موقع پر سوگاوں کے شہریوں نے بھاگتے ہوئے تینوں کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ اس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس معاملے میں، لمب گاوں پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 394، 34 اور ہندوستانی ہتھیار ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 162/2023 درج کیا گیا تھا۔

اس معاملے کی متوازی تفتیش کرتے ہوئے لوکل کرائم برانچ نے 24 گھنٹے میں شیخ رضوان شیخ عبداللہ (21سال) کھڑک پورہ ناندیڑ، شیخ سلمان شیخ نثار (19سال) شیخ ساحل عبدالستار (21سال) دونوں رہائشی تہرانگر ناندیڑ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو انھوں نے شیو پرساد دیش مکھ کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔

پولیس نے لٹیروں کے قبضے سے 29 ہزار 905 روپے مالیت کے سونے کی چین، انگوٹھی اور موبائل فون برآمد کر لیا۔ لوکل کرائم برانچ نے ان چوروں کو مزید تفتیش کے لیے لمب گاوں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔اس معاملے میں لوکل کرائم برانچ کے پولیس

انسپکٹر ادے کھنڈرائی کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پانڈورنگ مانے، پولیس سب انسپکٹر سچن سونونے، پولس اہلکار ماروتی تلنگ، گڈیراو کارلے، دیوا چوہان، موتی رام پوار، گجانن بینواڈ اور گنگادھر نے اہم رول ادا کیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading