ناندیڑ: 28 اگست:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں 28 اگست 2025 کو 17 منڈلوں میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ نایگاو¿ں (خائی) تعلقہ کے 5 منڈلوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ نایگاو¿ں تعلقہ کے نرسی گاو¿ں میں کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ اسی طرح دیگلور۔اودگیر روڈ اور بلالی۔نرسی روڈ آمدورفت کے لیے بند ہوگئے ہیں۔اس بارش اور شدید بارش کی وجہ سے نایگاو¿ں تعلقہ کے دت نگر/شنکر نگر علاقے کے گھروں میں پانی داخل ہوا۔ مقامی بچاو¿ دستے کی مدد سے دو سے تین خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اس کے باوجود دو خاندان پھنسے ہوئے تھے۔
ان دونوں خاندانوں کے شہریوں کو ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیم نے کشتی کی مدد سے محفوظ مقام پر پہنچایا۔ ان میں ایکناتھ واگھمارے، سونی ایکناتھ واگھمارے، پرجیا ایکناتھ واگھمارے، پرشیک ایکناتھ واگھمارے، انوسایا بھجنگراو¿ واگھمارے، کویتا سوبھاش راو¿ واگھمارے، سوشانت سوبھاش راو¿ واگھمارے، چاند پٹھان، آسمہ چاند پٹھان، محمد چاند پٹھان اور عائشہ چاند پٹھان شامل تھے۔ اسی طرح نایگاو¿ں تعلقہ کے کولمبی گاوں میں ہلدا روڈ پر ایک اسکول بس میں 18 طلبہ، ایک استاد اور ڈرائیور سیلابی پانی میں پھنس گئے تھے۔ نالے پر تیز پانی کے بہاو¿ کے باعث گاو¿ں کے شہریوں، ریونیو انتظامیہ کے منڈل افسر، تلہاٹی اور عملے نے انسانی زنجیر بنا کر سب کو بحفاظت باہر نکالا۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضروری احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں، یہ اطلاع سب ڈویڑنل افسر کرانتی ڈومبے نے دی۔موسم اور بارش کے اندازے کے پیش نظر گزشتہ شام کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیم دیگلور بھیجی گئی تھی۔
اس ٹیم نے سانگوی عمر، میدنکلور، شیلو گاو¿ں اور تمولور جیسے سیلابی خطرے والے دیہاتوں میں ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے 2 ہزار 251 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ آج سی آر پی ایف کی ٹیم نایگاو¿ں میں ریسکیو آپریشن انجام دینے کے بعد دھرما آباد روانہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم قاندھار میں ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے نایگاوں تعلقہ میں دو کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کیے ہیں۔ضلع کے کچھ منڈلوں میں اب بھی موسلا دھار بارش جاری ہے اور دریا و نالوں میں طغیانی کا خدشہ برقرار ہے۔ اس لیے تمام شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔