ناندیڑ:2اپریل(ورق تازہ نیوز) وزیرآباد پولیس نے نابالغ لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ جانے کو کہنے والے ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔وزیرآبادپولس اسٹیشن کی حدود میں رہنے والی ایک خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ان کی چار بیٹیاں ہیں، ان کے شوہر کا 2020 میں انتقال ہو گیا تھا اور وہ خود بھی اپنی بیٹیوں کی کفالت کا کام کرتی ہیں۔
28 مارچ کی صبح 5.30 بجے جب وہ کام پر گئی تو وکرم سنگھ ہرجیت سنگھ جادھو نے انکی 15 سالہ بیٹی کا ہاتھ پکڑا اور کہا، "میں تمہیں گھماتا ہوں۔” وکرم سنگھ نابالغ لڑکی کا اس وقت بھی پیچھا کر رہا تھا جب وہ اسکول جا رہی تھی۔ جب لڑکی نے ملزم سے کہاکہ وہ اس بارے میں اپنی والدہ کو بتادے گی ۔ لیکن ملزم نے لڑکی کی والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔شکایت کے مطابق وزیرآباد پولیس نے وکرم سنگھ ہرجیت سنگھ جادھو کے خلاف مقدمہ نمبر 97/2022 و تعزیرات ہند کی دفعہ 354، 354 (d)، 506 اور جنسی استحصال سے بچوں کے تحفظ کے قانون کی دفعہ 12 کے تحت جرم درج کیاگیاہے۔ انسپکٹر جگدیش بھنڈاروار کی رہنمائی میں سب انسپکٹر سرجیت سنگھ مالی اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔