ناندیڑمیں 24نومبر کو آل انڈیا غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ

20181118_155219

ناندیڑ:18نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)روزنامہ ورق تازہ سلور جوبلی تقاریب کے ضمن میں بروزاتوار18نومبر کو سہ پہرتین بجے الحاج عبدالوحید انجینئر (نائب صدر ورقِ تازہ سلورجوبلی استقبالیہ کمیٹی ناندیڑ) کی صدارت میں علی نگر نزد کھوجہ کالونی میںا یک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بہ اتفاق رائے طئے ہواکہ 24نومبر بروز ہفتہ شب ساڑھے آٹھ بجے دفتر جماعت اسلامی ہند نئی آبادی ناندیڑ میں آل انڈیا غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیاجائے ۔ مدیراعلیٰ ور ق تازہ محمدتقی نے اجلاس کو بتایا کہ مشاعرے کے نگراں کار شہر کے کہنہ مشق بزرگ شاعر حضرت اقبال رحمت ترابی ہوںگے۔بیرون شہر سے مہمان شعرا شمس جالنوی (جالنہ ) ‘ عبدالرزاق رہبر(جالنہ ) ‘ جمیل انصاری ( برہانپور۔ایم پی ) “ سلیم رشیدی (جنتور) ‘ پیر محمد علی نعیمی ( پربھنی ) ‘ ڈاکٹرمعین امربمبو(حیدرآباد) ‘ اورڈاکٹرعبدالسمیع نعیم (حیدر آباد) کومدعو کیاگیا ہے ۔ جبکہ میزبان شعرائے کرام میں الحاج محمدکمال الدین صدیقی ساجد‘ عبدالغفاراہی ‘ مولانا محمدشمس الدین صدیقی ‘پروفیسریونس فہمی‘ ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی ‘فیرو ز رشید ‘محمودعلی سحر ‘ التمش طالب ‘ غلام محمد احمد ‘ رشید میمن ‘ محمدظہیرالدین بابر ‘اور محی الدین مکرم شامل ہیں ۔ مشاعرے کی نظامت فیر وزرشید اوررشید میمن انجام دیں گے ۔اجلاس میں ابتدائی تیاریوں کی تفصیل بتائی گئیں۔

20181118_153903اجلاس کے شرکاءکے مشورے سے یہ بھی طئے ہوا کہ سلور جوبلی تقاریب کے اختتام پر یعنی یکم مئی 2019 کو ایک شاندار اختتامی جلسہ منعقد کیاجائے گا۔ اور اس موقع پر ”ورق تازہ“ کاکثیررنگی سپلیمنٹ بھی شائع کیاجائے گا۔ جناب محمدتقی نے بتایا کہ ”ورق تازہ“ یکم مئی 2018ءسے سلورجوبلی سال میںداخل ہوچکا ہے ۔یہ تقاریب یکم مئی 2019 تک منائی جارہی ہیں ۔ اعلیٰ پیمانے پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اورر اسی موقع پر اردوصحافت پرایک آل انڈیا سمینار بھی رکھاگیاتھا ۔دونوں پروگرام بہت کامیاب ہوئے تھے ۔ محمدتقی نے شمع رسالت کے پروانوں اوراردو کے شیدائیوں سے پُرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ آل انڈیا نعتیہ مشاعرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میںشرکت فرمائیں ۔ اجلاس میں عالی جناب کمال الدین صدیقی ساجد ‘ محمدشفیع الدین چشتی ‘ محمدمظفرالدین ‘عبدالغنی ‘غلام محمد قادری ‘ایڈوکیٹ محمدشاہد ‘ خواجہ منیرا لدین ‘ عبدالناصرخطیب ‘ محمدزبیر (این سی پی) ‘ محمدخواجہ نواب ‘ محمدنقی شاداب ‘ محمد ظہیر الدین بابر ‘فیروزرشید‘ یوسف خاں پٹیل‘ جلیل احمد ‘ اوردیگر نے شرکت کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading