ناندیڑ:(راست) ۵؍ نومبر ۲۰۱۸بروز پیر بعد نماز ظہر نور کمپیوٹر ٹائپنگ انسٹی ٹیوٹ کا شاندار افتتاح شہر کے قدیم علاقہ میں واقع قدوائی نگر چوراستہ عیدگاہ روڈ روبرو ہندوستان میڈیکل اسٹور عمل آیا ۔ جس میں شہر کے معزز اساتذہ اکرام عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔خصوصی طور پر ڈاکٹر سید مشائخ حُسینی قادری صاحب نے دعائوں سے نوازا ۔ جناب اظہر ممتاز سر اور سید جاوید علی سر (مدینتہ العلوم ہائی اسکول) بنفسِ نفیس تشریف لاکر ہمت افزائی فرمائی ۔ ان کے علاوہ ایڈوکیٹ خواجہ محمد انور الدین صاحب اور ایڈوکیٹ خواجہ محمد وقار الدین صاحب ، قاضی محبوب خان صاحب ، محمد نظیر خان صاحب ، سجاد علی سر، عبدالغنی شطاری صاحب ، شعیب خان کے علاوہ دوست و احباب نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ نور ٹائپنگ انسٹی ٹیوٹ نے سابقہ میں دیگلور ناکہ پر اپنی خدمات سے بہترین نتایج دئیے ہیں اب از سر نو نور کمپیوٹر ٹائپنگ انسٹی ٹیوٹ کے نام آغاز کیا گیا۔ اُمید کہ تمام طلباء و طالبات اس انسٹی ٹیوٹ سے استفادہ حاصل کریں گے۔ انسٹی ٹیوٹ میںداخلے جاری ہیں۔خواہشمند امیدوار ربط قائم کرسکتے ہیں۔