ناندیڑمیں موب لنچنگ کی کوششیں پولس کی بروقت چوکسی سے ناکام

ناندیڑ:19 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز) کل شام گنگا کمان قدیم مونڈھا میں ہنگامہ آرائی کے وقت اتوارہ پولس کی بروقت چوکسی کے باعث اس جگہ پر ممکنہ موب لیچنگ رک گئی۔ اس سلسلے میں اتوارہ پولیس نے 7 تا 8 نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ کل شام تقریباً 6 بجے آصف الرحمن محمد بھدروجا (عمر20سال) یہ ایک نوجوان قدےم مونڈھا سے ہنگولی گیٹ اور پھر ہنگولی گیٹ سے قدےم مونڈھا تک دو پہیہ گاڑی پر سفر کیا۔ یہ نوجوان ناندیڑ کے ایک ہوٹل میں ویٹر کا کام کرتا ہے۔

دوسری بار جب وہ قدیم مونڈھا آیا تو اس کی ملاقات دولڑکیوں سے ہوئی جو وہاں اس کے ہوٹل میں کام کرتی تھیں۔ پھر اس نے ایک لڑکی کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور دوسری لڑکی آٹورکشہ میںسوارہوگئی۔ اس وقت وہاں موجود دو تین افراد نے اس بات پر بحث کی کہ تم نے اس لڑکی سے کیوں بات کی۔ اس کی گاڑی کی چابیاں چھین لی گئیں۔ اسے مارا پیٹا گیا، اس کی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ اس کی موٹر سائیکل کا نمبر MH26AU2623 ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اتوارہ پولس فوری وہاں پہنچی اور پیٹے گئے نوجوان آصف الرحمن ساکن مغربی بنگال کو بحفاظت پولیس اسٹیشن لے آئی۔اس واقعہ سے پہلے بھی اسی گنگا کمان کے قریب دو دیگر نوجوانوں کو مذکورہ گروہ نے مارا پیٹا تھا۔

بلاشبہ، اگر پولیس نے فوری حرکت میں نہیں آتی توان دونوںکی بھی موب لنچنگ ہو جاتی تھی ۔یہ دونوں لڑکے پیربرہان نگر سے متصل علاقہ کے ساکنان بتائے جاتے ہیں۔انھیں مارپیٹ کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ان دونوں کا آصف الرحمن سے کوئی تعلق نہیں بتایاجاتا ہے ۔ا ن دونوں کا بھی میڈیکل کروایا گیا ۔اس دونوں واقعات کے بعدقدیم شہر میں افواہوں کابازارگرم ہوگیاتھااور یہ خبر پھیل گئی تھی کہ گاڑی پورہ میں دو فرقہ کے نوجوانوں میںمارپیٹ ہوئی اورگاڑیوں کو جلایاگیا ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گورو اور کئی پولس افسران اور کئی پولس اہلکار رات بھر جاگتے رہے۔ یہ سوچے بغیر کہ کسی کو مارنے سے کیا حاصل ہوگا، مارنے والے کے خاندان کو اس فعل کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔اتوارہ پولس نے آصف الرحمن کی شکایت پر سات تاآٹھ نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 395 ‘ 324 ]504‘506اور34 کے تحت جرم کااندراج کیاگیا ہے۔

اتوارہ کے پی آئی گیانوبا دیوکتے کی رہنمائی میں پی ایس آئی رمیش گائیکواڑ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔ان واقعات کے بعد اور عیدالاضحی کے پیش نظر آج شہر میں پولس کاخصوصی فلیگ مارچ نکالاگیا ۔ایسی اطلاع ہےکہ اتوارہ پولس نے ایڈیشنل ایس پی ابیناش کمار کی رہنمائی میں قدیم مونڈھا سے متصل گاڑی پورہ میں خصوصی آپریشن چلایا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کچھ شرپسندوںکو حراست میں لیا ہے ۔کیونکہ آج دوپہر ان نوجوانوں کے عزیزواقارب اتوارہ پولس اسٹیشن آئے تھے اوراپنے بچوں کے بے قصور بتارہے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading