ناندیڑ:22اگست ( ورق تازہ نیوز)ملعون رام گری مہاراج کے خلاف ناندیڑ کے اتوارہ پولس اسٹیشن میں آخر کار مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ اس ملون نے گزشتہ ہفتے ویجاپور میں ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان نے انتہائی نازیبا کلمات کہے تھے جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کافی مجروح ہوئے۔
اس کے بعد ریاست مہاراشٹر کے مسلمانوں میں اس ملعون کے خلاف کافی غم و غصہ پایا گیا اور اس کے خلاف ریاست کے مختلف اضلاع میں ایف ائی اردرج کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ناندیڑ میں بھی اس کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کے لیے سماجی و سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران نے کوشش کی اور بالاخرآج اس ملعون کے خلاف اتوارہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
مفتی ایوب قاسمی کی قیادت نے دیگر علماءکرام سماجی سماجی کارکنان و ذمہ داران کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے وفد جس میں مولانا ایوب قاسمی‘ مولانا عبدالحفیظ ‘قاضی رفیق‘ مجلس کے ریاستی ذمہ دار سید معین‘ سابقہ میئر عبدالستار‘ سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار‘ونچت ااگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد‘ سابقہ کارپور یٹررحیم احمدخان‘ ایڈوکٹ شیخ بلال ‘

مجلس کے فیروز لالہ ‘محمدعتیق لیڈر اور دیگر نے اتوارہ حدود کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ وینائیک سے ملاقات کر کے ان سے کامیاب نمائندگی کی اور مفتی ایوب قاسمی کی شکایت پرمعلون رامگیری کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
