ناندیڑ:17۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز) قدیم شہر کے کیلا مارکیٹ اتوارہ میں اپنے دادا کے پاس رہنے والی خاتون کو گھر سے باہر طلب کرکے شوہر نے طلاق ثلاثہ دیا ۔اس معاملے میں شوہر کے خلاف مسلم خاتون تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق شہر کے اتوارہ کیلا مارکیٹ کی ساکن خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف جہیز ہراسانی کی شکایت پہلے ہی اتوارہ پولس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔ فی الحال یہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے ۔ جبکہ خاتون اپنے دادا کے پاس قیام پذیر ہے ۔
15جنوری کودوپہر کے وقت اسکا شوہر وہاں پہنچا اور بیوی کوگھر سے باہر طلب کرکے تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق کہہ دیا اورآئندہ کوئی بھی تعلق نہ رہنے کاکہہ کرچلاگیا ۔اس معاملے میں ا توارہ پولس اسٹیشن میں خاتون نے شکایت درج کروائی۔ پولس نے مسلم خاتون تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ کااندراج کردیا ہے ۔ اس معاملے کی تفتیش ہیڈ کانسٹیبل شندے کررہے ہیں.