ناندیڑ:برکت کامپلکس تاواجے گاوں پولس چوکی تک فلائی اووربریج کی تعمیر کیلئے سروے کاآغاز

ناندیڑ:17۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے دیگلورناکہ کی ٹرافک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے برکت کامپلکس تا واجے گاوں پولس چوکی تک گوداوری ندی پر نیا فلائی اووربریج تعمیر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے اور سروے کا کام بھی شروع کردیاگیا ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ نے یہ سروے شروع کیا ہے ۔ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ناندیڑضلع میں پھر ایکبارترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے ۔

ناندیڑ کے وزیررابطہ اور ریاست مہاراشٹرکے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیرکیی حیثیت سے اشوک چوہان کا تقرر عمل میں آیا ہے جس کے بعد ترقیاتی کام تیز ہوگئے ہیں ۔ فی الحال ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ چوراہے تا واجے گاوں تک ٹرافک جام کا سب سے اہم اوربڑا مسئلہ ہے ۔ دیگلور ناکہ چوراہے پر اب تک سینکڑوں حادثات رونماہوئے اور متعدد افراد کواپنی جانیں گنوانی پڑی ہیں ۔

اس علاقہ کی آبادی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس سے ٹرافک کے مسائل کافی خطرناک حد تک سنگین ہوگئے ہیں ۔اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے گوداوری ندی پر نیا فلائی اووربریج تعمیر کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔ اسی لئے گوداوری ندی پر چار رُخی پُل کی تعمیر کامنصوبہ تیار کیاگیا ہے ۔وزیررابطہ چوہان نے حالیہ ناندیڑ دورہ کے موقع پر محکمہ تعمیرا ت عا مہ کو پُل کی تعمیر کیلئے تجویز تیار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ندی پر چار رُخی 18میٹر چوڑا پُل تعمیر کرنے کیلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔

برکت کامپلکس تا واجے گاوں پولس چوکی تک 2600 میٹر لمبا پُل تعمیر کی تجویز ہے۔ پُل کے دونوں جانب 200میٹر لمبائی کے آپروچ رہیں گے۔ پل کے سلیپ روڈ کی لمبائی بھی دونوں جانب 1600 میٹر رہے گی ۔ جس کی تعمیر پر 385کروڑ کے اخراجات درکار ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کی معاشی حالت کے مدنظر یہ کام محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے سپرد کیا جارہا ہے ۔اسی کے پیش نظرسروے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قومی پلس پولیو مہم شعوربیداری ریلی
ناندےڑ:17۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے تحت حکومت کی پالیسی کے مطابق 19جنوری کو قومی پلس پولیو مہم روبہ عمل لائی جارہی ہے ۔

مہم میں صفرتاپانچ عمر کے بچوں کو پولیو خوراک پلائی جائے گی جس کی شعور بیداری کیلئے آج 17جنوری کو کارپوریشن کے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے کارپوریشن کے لیبرکالونی اسکول میں پربھات پھیری کاانعقاد کیاگیا ۔ جس میں کارپوریشن کے لیبرکالونی اسکول (مراٹھی اردو) ] ضلع پریشد پرائمری اسکول ‘شفاءاردو اسکول ’میونسپل کارپورشن کے گنیش نگر اسکول‘نوبل اردو پرائمری اسکول و ہائی اسکول کے طلباءنے حصہ لیا ۔

میئر دکشادھبالے‘ڈپٹی میئر ستیش دیشمکھ تروڑیکر ‘ چیرمین تعلیم و اطفال بہبود کمیٹی ‘شریمتی پرکاش کورخالصہ ‘ ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو ‘کارپوریشن کے ایجوکیشن آفیسر ڈی آر بنسوڑے کے ہاتھوں سبز جھنڈی دکھاکرریلی کاآغاز ہوا ۔اس موقع پر کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسریش سنہہ بسین ‘ ڈاکٹر ہنومنت ریٹھے ‘ آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹرسپریا پنڈت کے علاوہ متعلقہ اسکولوں کے صدرمدرسین ‘اساتذہ ‘محکمہ صحت عامہ کے ملازمین بھی موجود تھے۔

31جنوری تا15فروری حضرت تراب الحق ؒعرس تقاریب
پربھنی:17۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)حضرت سیدشاہ تراب الحق ؒ عرس کاآغاز 31جنوری کوہورہا ہے یہ 15 فروری تک جاری رہے گا۔
عرس کے درمیان زائرین کو صفائی پانی ‘بجلی کی سہولیات کی فراہمی کےلئے آج 17 جنوری کو میئر انیتاتائی سون کامڑے ‘ ڈپٹی میئر بھگوان واگھمارے ‘ کمشنر رمیش پواراور متعلقہ پولس افسران نے عرس میدان بالخصوس مینابازار میدان کی صاف صفائی کاجائزہ لیا ۔کمشنر نے بتایا کہ عرس گاہ میں بس اسٹینڈ اور 32سی سی ٹی وی کیمروں کانظم کیاجارہا ہے ۔ اسی طرح فائربریگیڈ گاڑی کابھی انتظام کیاگیا ہے ۔ ریلوے اسٹیشن , بس اسٹینڈ‘اوردیگر شہری مقامات سے عرس گاہ جانیوالے راستوں کابھی جائزہ لیاگیا ان کی فوری مرمت کی ہدایت دی گئی۔

ّحج 2020 کے لئے حج ہاوس ممبئی میں
آج مہاراشٹر کے عازمین حج کی قرعہ اندازی
ممبئی:17۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)حج 2020 کے درخواستوں کی قرعہ اندازی اب 18جنوری کو بمقام حج ہاوس ‘ایم آر ۔اے مارگ ممبئی میںصبح گیارہ بجے شروع ہوگی مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی ممبئی کے ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز قاضی نے اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ حج 2020 کےلئے مہاراشٹر حج کمیٹی کے دفتر واقع ممبئی میں 23ڈسمبر2019ءتک موصولہ درخواستوں کی بناءپر ہرضلع کی قرعہ اندازی کا پروگرام طئے کیاگیاتھا ۔کچھ انتظامی وجوہات کی بناءپر اب بتاریخ 18جنوری کو حج ہاوس میںہرضلع کی قرعہ اندازی ہوگی۔

پربھاگ 13۔ڈی ضمنی چناو 16اور17جنوری کوکوئی نامزدگی داخل نہیں
ناندیڑ:17۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر13۔ڈی چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی چناو کے لئے تاریخ 16‘اور17جنوری کو کسی بھی امیدوار نے اپناپرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔البتہ 14 جنور کو ایک اور 15¿جنوری کودو پرچہ نامزدگیاںداخل کی گئی تھیں اس طرح اب تک صرف ۳ نامزدگیاں داخل ہوئی ہیں ۔ اس طرح کی اطلاع کارپوریشن کے محکمہ رابطہ عامہ نے دی ہے ۔

ناندیڑ:پانچویں دن گونگے اور بہرے نوجوانوں نے دھرنے میں شرکت کی
ناندیڑ: (ورق تاز ہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون کےخلاف ملک گیر سطح پر جار احتجاجی تحریک کے تحت ناندیڑ میں کل جماعتی تحریک کی جانب سے دفتر ضلع کلکٹر کےک سامنے جاری بے مدت دھرنے کا آج پانچواں دن تھا ۔پانچوے دن بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے دھرنے میں شرکت کی ۔پانچووں دن ہتائی اور چوپالہ علاقہ کے لوگوں کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔جمعہ ہونے کی وجہ سے صبح کے سیشن میں شرکا ءکم تعداد میں پہنچے لیکن جیسے جمعہ کی نما ز ختم ہوئی ۔کثیر تعداد میں نوجوان دھرنے میں پہنچے ۔یہاں تک کے دھرنے کےلئے بنایا گیا پنڈال کم دامنی کی شکایت کرنے لگا جس کی وجہ سے سڑک کے احاطہ میں نوجوانون کو بٹھانا پڑا ۔پانچوے دن بھی کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے تقریریں کی جس میں سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے یہ کالا قانون لاکر لوگوں کو پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔لیکن ہم اپنے احتجاج کے ذریعہ مودی حکومت کے عزائم کو کسی صور ت میں پورا نہیںہونے دیں گے ۔آج ایک نئی بات یہ دیکھی گئی کہ دھرنے میں گونگے اور بہرے نوجوانوں کے وفد نے شرکت کی ۔ملک کے موجودہ حالات پر وہ کیا سونچے ہیں اس کے بارے میں انہوںنے اپنے اشاروں کی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔گونگے اور بہرے نوجوانوں کی تقریروں کا خلاصہ بیان کرنے کےلئے ایک ترجمان بھی مقرر کیا گیا تھا ۔ترجمان نے نہایت عمدہ اندا ز میں گونے اور بہروں کی باتوں کا ترجمہ کیا ۔دھرنے میں گونگے اور بہروں کو شریک کر کے یہ بھی پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ سی اے اے کا قانون کتنا نقصان دہ ہے یہ بات گونگے اور بہرے نوجوان بھی سمجھ رہے ہیں ۔لیکن مودی حکومت اس قانون کےخلاف ہورہے احتجاج کے معاملے میں گونے اور بہروں کا رول ادا کررہی ہے ۔جانچتے اور سمجھتے ہوئے انجان بنن رہی ہے ۔گونگے اور بہرے نوجونوانوں نے کل جماتی تحریک کی مکمل حمایت کرنے اور ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کا بھی عزم کیا ۔پانچ دنوں میں شہر میں دھرنے کے بارے میں ایسا ماحول ن گیا ہے کہ لوگ اپنے اپنے محلوں کا نمبر آنے شدت سے انتظار کررہے ہیں ۔کیوںنکہ جگہ محدود ہونے کی وجہ سے زیادہ افراد اس میں شریک نہیں ہورپارہے ہیں ۔دھرنے میں شریک نوجوانوں کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کےلئے مستقل کلچرل پروگرام چلائے جارہے ہیں ۔نعتیں ،نظمیں ور انقلابی شاعرپری پر مبنی گیت پیش کئے جارہے ہین جس سے سارا ماحول گرمایا رہاہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading