ناندیڑمیں صرافہ تاجر کا قتل اور لوٹ مار

ناندیڑ:26 اکتوبر(ورق تازہ نیوز)شہر میں کل صرافہ بازار میں نامعلوم افراد نے صرافہ تاجر کو بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔اس معاملے میں پولیس نے تاجر کی بیوی کی فریاد پر نامعلوم افراد کے خلاف خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔ مختصر تفصیل کے مطابق قدیم شہر کے صرافہ بازار میں واقع چکروار کی سونے چاندی کی گرو کرپا نام کی دوکان ہے چکروار نے اپنے ملازمین سے کیا کہ ان سے ملاقات کیلئے کوئی فرد آنے والا ہے اسلیے تم سب گھر چلے جائے۔

کل رات نو بجے کے بعد نامعلوم فرد دوکان میں داخل ہوا اور انکا قتل کردیا۔اسکے بعد لوٹ مار بھی کی۔ اس واقعے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading