ناندیڑمیں دن دہاڑے لڑکی کو اغواکرنے کے معاملے میں گرفتار ملزم کا جلوس نکالا گیا (ویڈیو)

ناندیڑ: 31؍جولائی:(ورق تازہ نیوز)شہر کے ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں بدھ کے روز دوپہر کے وقت ایک نوجوان لڑکی کے زبردستی اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی تھی۔ واقعے کو سنگین انداز میں لیتے ہوئے پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ان میں سے مرکزی ملزم محمدخواجہ کی آج پولیس نے اسی علاقے میں ہتھکڑیاں پہنا کر عوامی جلوس نکالا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک نابالغ لڑکی کا اغوا کیا تھا۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور وہاں سے ریلوے اسٹیشن علاقے میں اُس کی تذلیل آمیز جلوس نکالا۔شہر کے سینکڑوں لوگوں نے یہ مناظر دیکھے اور اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

پولیس کی اس کارروائی سے یہ پیغام دیا گیا کہ اگر معاشرہ خاموش بھی رہے، تو پولیس اپنا فرض بخوبی نبھائے گی۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر سنیل بُلنگے، پولیس اہلکار ساکھرے، گوانکر، یادو اور ہوم گارڈ کے دیگر جوان شامل تھے۔ عوامی حلقوں میں وزیرآباد پولیس کی اس جرأت مندانہ کارروائی کی تعریف کی جا رہی ہے اور اسے ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔پولیس کی یہ کوشش نہ صرف قانون کا خوف پیدا کرنے والی ہے بلکہ معاشرتی سطح پر مجرموں کو بے نقاب کرنے کی ایک کامیاب حکمت عملی بھی سمجھی جا رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading