ناندیڑ:20اگست (راست) جماعت نظامیہ ناندیڑ کی جانب سے ”حضرت محبوب الہیٰ ؒ کا پیغام انسانیت“ کے عنوان سے 5اگست کوبعد نماز مغرب انور گارڈن دیگلور ناکہ ناندیڑمیں ایک سمینار منعقد ہوا ۔جس کاآغاز حافظ برہان الدین اشرف نظامی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور آپ نے قصیدہ بردہ شریف کے چنداشعار بھی پڑھے ۔ آپ نے حضرت محبوب الہیٰ ؒ کے وظائف پر مختصر روشنی ڈالی ۔محترم فخرالدین نظامی(انجینئر) خلیفہ حضرت نوراللہ حسن نظامی مدظلہ العالی ناظم جماعت نظامیہ حیدر آباد و دکن نے اپنا مقالہ پیش کیا ۔ جس میں آپ نے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی کہ حضرت محبوب الہیٰ کی تعلیمات سے گاندھی جی کس طرح مستفیض ہوئے ۔ جناب عبدالملک نظامی مدرس مدرسہ تحتانیہ نونہال ناندیڑ نے اپنے مقالے میں حضرت محبوب الہیٰ ؒ کی تعلیمات کاتفصیلی جائزہ قرآن وحدیث کی روشنی میں پیش کیا ۔ اس کے بعد مہمان خصوصی الحاج قاری و مفتی حضرت مولانا شمس الدین صدیقی صاحب کامل الفقہ جامعہ نظامیہ حیدر آباد نے ایک واقعہ کے ذریعہ ”محبوب الہیٰ“ کی 21 تعلیمات کی نشاندہی ی ۔ دوسرے مہمان مقرر حضرت مفتی سید واحدعلی صاحب نائب شیخ العقیدہ المعقولات ‘جامعہ نظامیہ حیدر آباد نے حضرت محبوب الہیٰ کی تعلیمات پر مشتمل مدلل مقالہ پیش کیا ۔صدارتی خطبہ میں درگاہ حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاءمحبوب الہیٰ دہلوی کے سجادہ نشین حضرت خواجہ سید محمد نظامی مدظلہ العالی دہلی رتن نے محبوب الہیٰ ؒ کی تعلیمات کاتذکرہ کیااور آج دنیا میں امن وامان کی زندگی گزارنے کےلئے محبوب الہیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔آپ نے فرمایا کہ محبوب الہیٰ کی تعلیمات عین قرآن وحدیث کے مطابق ہیں ۔ سمینار منعقد کرنے پرآپ نے جماعت نظامیہ ناندیڑکو مبارکباد دی اور اس طرح کے علمی مذاکرے باربار منعقد کرنے کی تلقین بھی کی ۔ آپ نے شہریان ناندیڑ کے حق میں دعابھی کی ۔ جلسہ کی نظامت ڈاکٹر محمدعبدالرافع مدرس مدرسہ تحتانیہ مدینتہ العلوم ذکورلال باڑہ ناندیڑ نے بحسن وخوبی نبھائی۔ جلسہ میں ڈاکٹر محمد عبدالرافع کو تصورفطرت شمس العلماءحضرت خواجہ حسن نظامی دہلوی ؒ ”شخصیت اورکارنامے“ عنوان پر پی ۔ایچ۔ڈی کامقالہ مکمل کرنے پر اور جناب محمدنقی شاداب ایڈیٹرروزنامہ ورق تازہ کوریاستی صحافتی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں حضرت خواجہ سید محمدنظامی مدظلہ العالی کے ہاتھوں انھیں تہنیت پیش کی گئی