ناندیڑمیں جلوس عید میلادالنبی ملتوی

ناندیڑ:9 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ نے موجودہ حالات کے مدنظر ناندیڑ شہر میں کل 12ربیع الاول مطابق 10نومبر2019ءکو حسب سابق نکلنے والے جلوس محمدی ﷺ کو منسوخ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

آج کمیٹی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بہ اتفاق آراء10نومبر کے جلوس کو ملتوی کرنے کافیصلہ کیا ہے اور ضلع انتظامیہ کواپنے فیصلہ سے واقف کروایا ہے ۔

مولانا عبدالعظیم رضوی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے مرکزی میلاد کمیٹی کے فیصلہ کاخیر مقدم کیا ہے ۔ اور انشاءاللہ 24 نومبر کو جلوس محمدی نکالنے کاطئے کیاگیا ہے ۔اس موقع پر مولانا تراب الدین صاحب رضوی ،مفتی محمد مرتضی صاحب رضوی ،مولانا عبدالعظیم رضوی ،مفتی عبدالحسیب صاحب قادری ،الحاج رفیق صاحب قادری ،الحاج غلام نبی صاحب رضوی، ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار،الحاج حارث بھائی ، صوفی علی خان قادری ،ایڈوکیٹ ضیاءلدین ،الحاج جیلانی رضوی ،عبدالجبار بھائی اور دیگر اراکین مرکزی میلاد کمیٹی و کثیر تعداد میں دیگر حضرات موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading