ناندیڑمیں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاج

ناندیڑ:17جون(ورق تازہ نیوز)آزادی سے پہلے کے زمانے میں انگریزوں کے زیراختیار اخبارات جدوجہد آزادی کی خبریں شائع نہیں کرتے تھے۔ چنانچہ کانگریس پارٹی نے اپنااخبار نیشنل ہیرالڈ(قومی آواز) شروع کیا۔ اس اخبار سے برطانوی حکومت کے کالے کرتوتوں کا پنچ نامہ کیاجاتاتھا۔ اس طرح نیشنل ہیرالڈ نے برطانوی حکومت کو بے دخل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی نیشنل ہیرالڈ معاملے پر مرکزی حکومت نے کانگریس کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ تاہم، سابق سرپرست وزیر ڈی پی ساونت نے یقین ظاہر کیا کہ مرکزی حکومت تاریخ کو دہراتے ہوئے اس اخبار کے موضوع پر اقتدار سے محروم ہوجائے گی ۔مرکزی حکومت نے انتقامی کارروائی کے تحت کانگریس قائدین محترمہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف ای ڈی کی کارروائی شروع کی ہے۔ اس کے خلاف ناندیڑ شہر اور ضلع کانگریس کمیٹی نے مہاتما جیوتی باپھلے کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقع پر ڈی پی ساونت اظہار خیال کررہے تھے۔ اپنی تقریر میں انہوں نے مرکزی حکومت پر طنز کیا اور سوال کیا کہ جنہیں بی جے پی پپو کہہ کر حقیر سمجھتی ہے وہ راہول گاندھی سے کیوں ڈرتے ہیں۔آج کے دھرناآندولن میں کانگریس کے ضلع صدر گووند راو¿ شندے ناگیلیکر، سینئر لیڈر بی آر کدم، ضلع جنرل سکریٹری سنجے دیشمکھ لہانکر، ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے رکن ایکناتھ مورے، ڈاکٹرریکھا چوہان، پردیش عہدیدار ایڈوکیٹ سریندر گھوڑجکر، مہیلا کانگریس کی سٹی صدر انوجا تہرا، کارپوریٹر فاروق احمد، ترجمان سنتوش پنڈاگلے، ضلع یوتھ کانگریس کے صدر پپو کونڈےکر، این ایس یو آئی کے ضلع صدر شنکر شندے، سابق کارپوریٹر ڈاکٹر کروناتائی جمداڑے نے اپنی تقریروں میں مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

احتجاجی مظاہرے میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کشور سوامی، ڈپٹی میئر عبدالغفار، کانگریس کے خزانچی وجے یونکر، خواتین اور اطفال بہبود کمیٹی چیرمین اپرنتائی نیرلکر، ریاستی سکریٹری ڈاکٹر شراون رپنواڑ، سابق میئر بلونت سنگھ گاڑی والے ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین وریندر سنگھگاڑی والے، یوتھ کانگریس کے سٹی صدر وٹھل پاواڑے، او بی سی سیل کے ضلع صدر روہی داس جادھو، پسماندہ طبقات سیل کے ضلع صدر گنگادھر سوندارے، سٹی صدر وجے دیودے لہانکر، ڈسٹرکٹ بینک ڈائریکٹر نمائندے راجیش پاوڑے، کے علاوہ سینکڑوں کانگریس کارکنان موجودتھے۔ احتجاج ختم ہوتے ہی یوتھ کانگریس نے ای ڈی کا علامتی مجسمہ جلا کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

Leave a comment