ناندیڑ:ملازمت کیلئے32 لاکھ کی دھوکہ دہی‘ معلمہ کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:7ستمبر(ور ق تازہ نیوز) معذورلڑکے کو چپراسی کی ملازمت اوردیگر دو لڑکوں کو کلرک کی ملازمت دینے کےلئے 32 لاکھ روپیوںکی دھوکہ دہی کرنے والے ٹیچر میاں ۔بیویی کو سیکنڈ فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ای گوئی نے دو یوم کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔

سدھی وینائیک نگر تروڑا خوردکی ساکن سونندا تکارام چٹے نے عدالت میں شکایت درج کروائی تھی کہ اودگیر کے معلم وجئے کمار شیولنگ اورر انکی بیوی معلمہ مہادیوی وجئے کمار نے سال 2009 سے انکے معذور بیٹے گجانن اور دوسرے لڑکے سائی پرساد اور انکی خالہ کے بیٹے سچین کو سرکاری ملازمت دینے کیلئے وقتاً فوقتاً32 لاکھ روپے لئے تھے۔اپنے ساتھ لاکھوں روپیوں کی دھوکہ دہی کاانکشاف ہونے پر سونندا نے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن میں دھوکہ باز جوڑے کے کے خلاف درخواست دی تھی ۔

اس وقت پولس نے اسے طلب کیاجس پر وجئے کمار نے کہاکہ وہ جلد ہی پیسے اداکردے گا۔اسلئے پولس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔اس کے بعد سونند ا نے ایڈوکیٹ شیلندر کونڈیکر کے معرفت عدالت میں انصاف مانگا جس پر جج نے تعزیرات ہند کی دفعات 420‘ 504‘اور34 کے تحت مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا ۔17اگست کوپولس نے مقدمہ درج کردیا۔

کل 16 ستمبر کو دھوکہ باز معلمہ مہادیو وجئے کمار کوگرفتار کرلیا۔آج 17 ستمبر کو پولس نے عدالت میں پیش کیا ۔جج ایس ایس گوئی نے مہادیوی کو 19 ستمبر تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading