ناندیڑ: 21 دسمبر(ورق تازہ نیوز)عشق میںرُکاوٹ بنے اپنی معشوقہ کے شوہر پر جان لیو احملہ کرنے والے عاشق کو ایڈیشنل سیشن جج اے آر دھامیچا نے پانچ سال قیدبامشقت کی سزا سنائی ہے اور تین ہزار500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ ناندیڑ سے قریب واقع سدھناتھ گاوںمیں شادی شدہ خاتون کی کسی مرد کے ساتھ تعلقات تھے ۔
کچھ دنوں کے بعد اس خاتون کے شوہر اور اسکے رشتہ داروں کو بھی اس بات کاچل گیا وربات یہاں تک پہنچ گئی کہ عاشق اپنی معشوقہ سے ملنے کیلئے شوہر کے سامنے ہی گھر میں آرہا تھا اسلئے شوہر نے اپنے رشتہ داروں کو جمع کیااور معاملے کوختم کرنے کافیصلہ کرلیا اس لئے 21جنوری 2018ءکو شام ساڑھے چھ بجے عاشق وشوناتھ بالاجی عمر 35سال نے اپنی معشوقہ کے شوہر پرکتی سے جان لیو احملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ا س معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیاتھا ۔جس میںشوہر نے اپنی بیوی کو بھی ملزم بنایا ۔پولس نے معاملے کی تحقیقات کی اور چارج شیٹ عدالت میںد ائر کی ۔ جج اے آر۔ دھامیچا نے ثبوت اورگواہوںکی بناءپر ملزم وشوناتھ کو پانچ سال قید بامشقت اور 3500 روپے کاجرمانہ کی سزا سنائی ۔جبکہ بیوی کو بری کردیاگیا۔