ناندیڑ:مسلم آٹورکشہ ڈرائیور کاایمانداری کامظاہرہ

ناندیڑ:9ستمبر:(ورقِ تازہ نیوز)ایک خاتون پولیس ملازمہ آٹورکشہ میں اپنا موبائل فون بھول گئی تھی جس کے بعد شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر ڈاکٹر نتن کاشکر کی موجودگی میں اس ملازمہ کوٹائیگرآٹورکشہ سنگھٹنا کے ذمہ داران کی موجودگی میں ڈرائیور نے وہ موبائل واپس کر دیا گیا ۔ناندیڑ شہر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آٹو رکشے میں سفر کرتے ہیں اور کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اپنا سامان یا موبائل فون اٹو رکشے میں بھول جاتے ہیں

بعض مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ سامان انہیں واپس بھی نہیں ملتا کیونکہ بعض آٹوڈرائیور ایمانداری کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں اور سابق میں بھی یہ دیکھا گیا ہے کہ اٹو رکشے میں مسافر بن کر بیٹھے کچھ افراد دیگر ساتھی مسافروں کو لوٹ بھی لیتے ہیں لیکن شہر میں آج بھی بیشتر ایسے آٹورکشہ ڈرائیورز بھی ہیں جو مسافروں کو ان کا رکشہ میںبھلا ہوا سامان واپس کر دیتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ آج ناندیڑ شہر میں رونما ہوا۔

بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن کی خاتون پولیس ملازمہ رما بائی پردیپ آٹورکشہ نمبر ایم ایچ 26 بی ڈی 1969 میں سوار ہو کر پاوڑے واڑی ناکہ کے اسپتال میں گئی تھی۔ اسی دوران وہ گڑبڑی میں اپنا موبائل فون رکشے میں بھول گئی۔ رکشے کے ڈرائیور اور مالک شیخ مستقیم عرف گڈو کو جب اس بات کا علم ہوا اس رکشہ میں خاتون ملازمہ نے اپنا موبائل فون بھول گئی ہے۔ انہوں نے فورا ٹائیگر اٹو رکشہ سنگھٹنا کے صدر جناب احمد بابا سے ملاقات کی اور انہیں سارا معاملہ بتایا۔

اس کے بعد شواجی نگر پولیس اسٹیشن کے پی ائی نتن کاشکر سے ربط قائم کرتے ہوئے احمد بابا نے اس خاتون ملازمہ کا پتہ چلایا اور رما بائی نامی ملازمہ کو ان کا 14 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون واپس کر دیا۔ اس طرح شیخ مستقیم عرف گڈو نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماج کے سامنے ایک اچھی مثال قائم کی ہے جس کی ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading