مسجد اقصیٰ باب الرحمہ میں اسرائیلی فواج کی توڑ پھوڑ او آئی سی کی مذمت

جدہ: 9/ستمبر (ایجنسیز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے مسجد اقصیٰ باب الرحمہ میں اسرائیلی افواج کے گھسنے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی گئی ہے۔او آئی سی کے مطابق مصلی باب الرحمہ مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ حصہ ہے، یہ مقدس مقامات، عبادت کی آزادی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقائد پر کھلا حملہ ہے۔او آئی سی کا کہنا ہےکہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینی عوام، فلسطینی اراضی اور مقدس مقامات کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading