ناندیڑ : 4 جولائی،:(راست)وقف بورڈ مہاراشٹر کو گمراہ کرکے عبد الرب اشرفی و دیگر افراد نے مسجد صالحین کے انتظامیہ پر قابض کمیٹی کو اسٹیٹ وقف بورڈ مہاراشٹر نے کالعدم قرار دیا، وقف بورڈ مہاراشٹر کی جانب سے ایک حکم نامہ میں یہ فیصلہ لیا گیا، واضح رہے کہ اس کمیٹی کو برخاست کرکے سارا انتظام و تقررات وقف بورڈ مہاراشٹر راست اپنی نگرانی میں رکھیگا، اس طرح کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے،
مسجد صالحین کے متولی محمد یوسف عبد المجید صاحب کی درخواست پر وقف بورڈ مہاراشٹر نے بتاریخ 2 جون 2025 کو نشان مجاریہ نمبر مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ/انکوائری-1/444/3736/2025 یہ فیصلہ لیا ہے، آئندہ نیا سرکلر جاری ہونے تک مسجد صالحین پیربرہان نگر ناندیڑ کا سارا انتظام و تقررات مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی نگرانی میں ہوگا،


اپ کو کیسے پتہ چلا کہ کون قابض ہوا اور کون نہیں زمینی اعتبار سے تحقیق کرنا ضروری ہے خبر شائع ہونے سے پہلے۔
کمیٹی کو معزول کرنے کے بعد متولی کے بارے میں کیا فیصلہ لیا گیا کمیٹی کو معزول کرنے کے پیچھے کی وجوہات اور متولی کی کیا خدمات کی اس پر بھی تھوڑی روشنی ڈالنا چاہئے تاکہ خبر مکمل لگے اور گمراہ کن ثابت نہ ہو