ناندیڑ:مسجد سیّدان کے امام حافظ محمد اقبال کاانتقال‘پیر کو صبح تدفین

ناندیڑ:9جون ۔( ورق تازہ نیوز)نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب حافظ محمد اقبال صاحب ابن عبداللّطیف صاحب ساکن روبرو مسجد منڈھائی، امام مسجد سیّدان اور صدر مدرس مکتب سبیل السّلام، مسجد ہتائی، ناندیڑنے آج بتاریخ 9 جون 2019 بروز اتوار کو سہ پہر داعی اجل کو لبّیک کہا. (انا للہ وانا الہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بتاریخ 10 جون 2019 بروز پیر ٹھیک صبح ساڑھے بجے گنج شہیداں کربلا، ہتائی، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی سے تّصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم کا جلوس جنازہ ان کے بھائی کے مکان واقع رحمت نگر،دیگلورناکہ ناندیڑ سے نکلے گا۔ حافظ محمد اقبال صاحب ‘ جناب غلام محمود صاحب بانی دارالعلوم ناندیڑ کے نواسے اور محمد احمد صاحب و محمد قمر الدّین صاحب کے بھائی تھے.اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔43de42ed-536d-4a71-a1f9-a3512ebc51bb

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading