ناندیڑ:مراٹھا سماج کے جلسہ کے شرکاء کیلئے مسلمانوں نے کھانے کا مفت نظم رکھا

نائیگاوں : ( ورق تازہ نیوز ) مراٹھا سماج کے قائد جر نگے پائل کا جلسہ عام آج ناندیڑ ضلع کے نائیگاوں تعلقہ کے مارتلا علاقہ میں ایک کھلے میدان میں رکھا گیا تھا اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے جلسہ میں شریک ہزاروں ہندو بھائیوں کیلئے دو پہر کے وقت مفت کھانے کا نظم رکھا گیا۔

جس میں ہزاروں مراٹھا سماج کے لوگوں نے استفادہ حاصل کیا ۔ اس طرح مسلمانوں پنے بھائی چارے کا ایک اچھا پیغام دیا۔

اس مقام پر ایک شیامیانہ نصب کیاگیا تھا جس کے اوپر ایک بینر مراٹھی زبان میں نصب تھا جس کا اردو ترجمہ اس طرح ہے

"تمام بنی نوع انسان ایک ماں اور باپ کی اولاد ہے (قرآن)”

واضح رہے کہ گزشتہ کانگریس ۔این ی پی حکومت نے مراٹھا کے علاہ مسلمانوں کو ملازمت اور تعلمی میدان میں ریزرویش دیا تھا ۔ لیکن بعد میں دونوں سماج کے ریزرویشن کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تھا جہاں پر یہ ریزرویشن منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے دونوں سماج کے لوگ ریز رویشن کیلئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading