ناندیڑ:20اگست۔ (ورق تازہ نیوز)نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے عبدالسمیع ولد عبدالغنی عمر48سال(مدرس مدینتہ العلوم اسکول بھوکرشاخ (ضلع ناندیڑ) ) کا مختصر علالت کے بعد آج بروز جمعہ اورنگ آباد میں انتقال ہوگیا۔انکا مکان بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑمیں واقع ہے ۔
وہ عبدالوہاب، عبدالقدیر، عبدالحئی اور عبدالبشیر کے چھوٹے بھائی تھے۔ تدفین آج شب دس بجے بڑی درگاہ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔
ادارہ ورق تازہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہےکہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین