ناندیڑ:18/؛ستمبر۔ (ورقِ تازہ نیوز)علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی کی طرف سے آج 18 ستمبر 2024 کو دوپہر 01:00 بجے دیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، ناندیڑ ضلع کے لیے 20 ستمبر 2024 اور 21 ستمبر 2024 کو دو دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس دوران ضلع میں چند مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ لیکن لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ ریاست میں واپسی کی بارش کا سلسلہ 20 ستمبر کے بعد شروع ہو جائے گا اور ریاست بھر میں ائندہ ڈس تا بارہ دنوں تک مسلسل بارش ہوگی جس میں ناندیڑ ضلع کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔
اس لیے 20 ستمبر کے بعد ناندیڑ ضلع کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں درمیانی اور شدید بارش ہوگی۔
