ناندیڑ: مال ٹیکڑی کے قریب دھابہ پر نوجوان کا قتل’ ملزمین محمد ساجد عرف پنٹو اور شیخ عظیم گرفتار

ناندیڑ:27 ستمبر۔( ورق تازہ نیوز) شہر کے قریب مال ٹیکری روڈ پر کل شب ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولس نے دھابہ مالک اور نوکر کوگرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا ۔اس معاملے میں جج نے دونوں ملزمین کو دو یوم کیلئے پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے۔
یہ معاملہ فائنانس رقم کے لین دین کے معاملے پر رونما ہونے کی شکایت درج کروائی گئی ہے ۔25 ستمبر کو سائی ناتھ گڈملوار اور اسکا دوست انور سادات شب دس بجے مال ٹیکڑی علاقہ کے سٹی زن دھابہ پرآئے تھے ۔

وہاںپر مالک محمدساجد عرف پنٹو محمد خواجہ عمر45 سا ل ساکن اسماعیل باغ ٹیچر کالونی اور وہاںکے نوکر شیخ عظیم شیخ محبوب عمر36سال ساکن محبوب نگر نوری چوک تھے ۔ نوکر عظیم نے فائنانس سے پیسے لئے تھے لیکن اسکی ادائیگی نہیں کررہاتھا ۔جبکہ سائی ناتھ گڈملوار نے اسکی ضمانت لی تھی ۔ سائی ناتھ اور اسکے گھر کے لوگوں نے عظیم کے فائنانس کے تیرہ ہزار روپے ادا کئے تھے ۔

یہ رقم مانگنے کےلئے سائی ناتھ اپنے دوست انور سادات کے ساتھ سٹی زن دھابہ پر گیاتھا ۔

اس وقت عظیم نے رقم ادائیگی سے انکار کردیا اسی بات پر اُن میں جھگڑا ہوگیااور محمدساجد اور عظیم نے مل کر سائی ناتھ پر حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا ۔خون میں لت پت سائی ناتھ کوابتداءمیں وزیر آبادکے سرکاری دواخانہ اور بعد میں وشنوپوری اسپتال منتقل کیا گیا ۔لیکن 26 ستمبر کو صبح اسکی موت ہوگئی ۔اس معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں فریادی ناگیش کشن گڈملوارکی شکایت پردونوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

آج 27 ستمبر کوسریش تھورات پی آئی اور معاونین نے ساجد اورعظیم کوعدالت میں پیش کیا۔جج ایس ایس گوئی نے دو دن ککیلئے پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔ اب یہ دونوں29 ستمبر تک پولس تحویل میں رہیںگے اس دوران دونوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading