ناندیڑمائناریٹیز ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے شہر میں عید میلاپ پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ: 10مئی۔آپسی بھائی چارہ بڑھانے اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کی پہل کرتے ہوئے ہر سال کی طرح امسال بھی مائناریٹیز ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے ناندیڑ شہر میں عید میلاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر ، پولیس آئی جی نثار تنوبلی ، دکشن کے آمدار موہن انا ہمبرڈے ، ماجی کھاس دار ڈاکٹر وینکٹیش کابدے ودیگر معززین نے شرکت کی۔ پروگرام کا انعقاد ڈاکٹراویس عباسی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،

اس کے بعد MDAکے صدر ڈاکٹر صدیق احمد نے تقریب کی غرض وغایت اور مائناریٹیز ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے اب تک کئے گئے سماجی و فلاحی کاموں کی تفصیلی طور پر جانکاری دی ، پروگرام میں ناندیڑ کے سینئر سرجن ڈاکٹر ایم۔ اے۔ غفار اور ناندیڑ کی سینئر گیناکولوجیسٹ ڈاکٹر سویتا بھالے راﺅ کو ابن ِ سینا، MDAلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں MDAکے تمام ممبران کی کڑی محنتیں شامل رہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی۔ جی۔ نثار تنبولی نے لوگوں کے سونچے اور سمجھنے کے نظریہ پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہاکہ ” ملک کے نظام کو سمجھنے والے لوگ اقلیت میں چلے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے برائی اکثریت میں آچکی ہے ، ملک کے لئے بہتر کام کرنے والے لوگ آگے بڑھ کر سامنے آئیں تو اقلیت اور اکثریت کا یہ تصور ختم ہوسکتا ہے۔ نثار تنبولی نے عید میلاپ کا پروگرام منعقد کرنے والے تمام ڈاکٹرس کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Leave a comment