ناندیڑ:17جنوری(ورق تازہ نیوز)بلولی شہر میں ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی و قتل کے معاملے میں آج پولس نے چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔اسے تیلنگانہ کے آرمور سے گرفتار کیاگیا۔اس سے قبل گرفتار ایک ملزم پہلے ہی پولس ریمانڈ میں ہے اورگزشتہ دنوں مزید دوافرادکی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور وہ بھی جیل میں ہے اوراب چوتھے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
9 دسمبر کو صبح سویرے ، بلولی شہر میں ایک ذہنی معذوری پسماندہ ذات کی لڑکی کی نعش ملی تھی۔ ابتدا میں دفعہ 376 ، 302 ، 34 کے تحت جرم درج کیا گیا تھا۔ بلولی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر شیواجی ڈوئی پھوڑے معاملے کی تحقیقات کر رہے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں سای ناتھ نامی نوجوان کو پہلے دن ہی گرفتار کرلیاتھا۔ اس وقت وہ جیل میں ہے۔