ماہورناندیڑ:17جنوری(ورق تازہ نیوز) تین روزہ معصوم بچی کو ایک بے رحم ماں نے انجان کھیڑ میں سڑک کے کنارے ایک ہوٹل میں چھوڑکر کر چلی گئی۔اس واقعہ کااتوار 17 جنوری کو انکشاف ہوا ۔تعلقہ کے موضع انجن کھیڑ میںوانکھیڑے کے ہوٹل کے سامنے ٹیبل پر نامعلوم بے رحم ماں نے اپنے تین روز کے معصوم بچے کوچھوڑدیااورفرار ہوگئی ۔
شیوسینا کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیف جیوتی با کھراٹے فوری طور پر موقع پر پہنچے اورسندکھیڑ پولیس کو اطلاع دی۔ ہیلتھ ورکر بھارتی بھنڈے کی مدد سے ، شیر خوار کو علاج کے لئے ماہور کے دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وینکتیش بھوسلے ، ڈاکٹر کرن کمار واگھمارے نے اسکا علاج کیا اور مزید علاج کے لئے ناندیڑ بھجوایا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ وہ ٹھیک ہے۔اس معاملے میں نامعلوم خاتون کے خلاف سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔