ناندیڑ :15۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے سیڈکو علاقے میں لاتور پھاٹہ روڈ پر واقع تقریبا 25 دوکانوں کو کل 14 اپریل کو رات کے وقت اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے یہ ساری دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق کل رات سیڈکو روڈ پر لاتورپھاٹہ روڈ پر واقع دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ سڑک کے کنارے واقعہ ان دکانوں میں چائے کی ہوٹل۔ چھوٹے کارخانے اور دیگر دکانیں شامل تھیں۔
اس واقعے کی کی اطلاع ملتے ہی شہر ڈی وائےائس پی دت رام راٹھوڑ ۔اتوارہ ڈویژن کے ڈی وائے ایس پی دھننجے پاٹلی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ رم جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی طلب کی گئی تھی تھیں جس کی مدد سے کافی دیر بعد آگ ہر قابو پایا گیا۔