ناندیڑ:قتل کے معاملے میں ملوث ملزم 12گھنٹوں کے اندر گرفتار

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): ناندیڑ ضلع میں جسمانی جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر، پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ جناب اویناش کمار کی ہدایت پر مقامی کرائم برانچ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ایک سنگین معاملے میں ملوث ملزم کو صرف 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق، 7 فروری 2026 کو ناندیڑ رورل پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع موضع وڈگاو¿ں میں پرانی دشمنی کے سبب ایک نوجوان پر حملہ کر کے اسے تیز دھار ہتھیاروں سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی کرائم برانچ کے انسپکٹر جناب ا±دے کھنڈیرائے نے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش کے لیے روانہ کیا۔8 فروری 2026 کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کرائم برانچ کی ٹیم نے شنکرراو¿ چوہان چوک کے قریب اوور برج کے نیچے سے ملزم پون مانیکا پ±یڈ (عمر 22 سال، پیشہ: زراعت، ساکن وڈگاو¿ں، ضلع ناندیڑ) کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پرانے جھگڑے کی بنیاد پر مقتول پر لات گھونسوں، لاٹھی اور خنجر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مقتول کے سینے، گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید وار کیے گئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت آکاش بالاجی پ±یڈ (عمر 21 سال، ساکن پ±یڈواڑی، ضلع ناندیڑ) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں دیگر ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مزید تفتیش ناندیڑ رورل پولیس اسٹیشن کی جانب سے کی جا رہی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے اس کامیاب کارروائی پر مقامی کرائم برانچ کے افسران اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading