ناندیڑ:یکم جولائی (ورق تازہ نیوز)احساس فورم ناندیڑ کے زیراہتمام 30جون کو دوپہر دو بجے حیدرگارڈن میں منعقدہ جلئسہ تقسیم ایوارڈ اور تعلیمی رہنمائی پروگرام میں دہم جماعت کے بورڈ امتحانن میں 94.20 ٪ %نشانات حاصل کرنے پر علینہ گوہر بنت محمدنقی شاداب ایڈیٹر روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ کو پروفیسر نوراللہ خاں ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازاگیا
۔یہ ایوارڈ جلسہ کے سرپرست مفتی مولانا محمد خلیل الرحمن صاحب قاسمی کے ہاتھوںتفویض کیاگیا۔ایوار توصیفی سند ٗمیمنٹو اور ڈھائی ہزار روپے رقم پرمشتمل تھا
۔جلسہ میںآئی پی ایس آفیسر عبدالرحمن کیرئیر کونسلر عامر انصاری ٗاحساس فورم کے سرپرست فاروق احمد ٗ فیصل پاشاہ ٗ جاوید لُطف اللہ ٗ محمدتقی جرنلسٹ کے علاوہ دیگر معززین شہر طلبا و طالبات اورسرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نظامت کے فرائض عبیدباحسین نے بحسن و خوبی انجام دئے۔