ناندیڑ:عظیم اتحاد بی جے پی وشیوسینا کو اقتدار سے بے دخل کرے گا: اشوک چوہان

ناندیڑ میں کانگریس، راشٹروادی کانگریس، شیتکری کامگار پکش، پی آر پی و دیگر اتحادی پارٹیوں کا عظیم الشان مشترکہ جلسہ عام
ناندیڑ:20فروری ( ورق تازہ نیوز) بی جے پی وشیوسینا کی حکومت نے مہاراشٹر کو تباہ وبربادکردیا ہے۔ ملک وریاست کے عوام اب یہ کہہ رہی ہے کہ ’بہت ہوئی جملوں کی مار، اب بدل دو مودی سرکار‘ ۔ کانگریس، راشٹروادی، شیتکری کامگار پکس، پیپلس ری پبلکن پارٹی ودیگر اتحادی پارٹیوں کا عظیم اتحاد اس عوام مخالف اور فرقہ پرست حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے عظیم اتحاد کے پہلے مشترکہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہیں۔اس جلسہ عام کی ابتداءپلوامہ میں شہید ہوئے فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اشوک چوہان نے کہا کہ بی جے پی وشیوسینا حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک اور ریاست کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ اس حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لئے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ٹکراو¿ پیدا کیا ہے۔ روز ایک دوسرے کو گالیاں بکنے والی بی جے پی وشیوسینا نے دوبارہ اتحاد کرلیا ہے۔ یہ اقتدار کے مجبوروں کا اتحاد ہے اور ’ٹائیگر لاچار ہے‘۔ اشوک چوہان نے کہا کہ تمام سیکولر اور ہم خیال پارٹیوں کو اس فاششٹ طاقتوں کے خلاف ایک ساتھ آنا ضروری تھا، اسی لئے تمام سیکولر پارٹیوں نے مل کر عظیم اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ جلسہ¿ عام اسی عظیم اتحاد کا مشترکہ جلسہ ہے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ کانگریس، راشٹروادی کانگریس ودیگر اتحادی پارٹیوں نے مرکزی وریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں وفیصلوں کے خلاف سڑکوں پراتر کر مسلسل احتجاج کیا۔ سنگھرش یاترا کے دباو¿ کی وجہ سے ریاستی حکومت نے کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کیا لیکن ابھی تک بہت سے کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ نہیں مل سکا ہے۔ کانگریس پارٹی کی جن سنگھرش یاترا کے دباو¿ کی وجہ سے حکومت نے خشک سالی کا اعلان کیا لیکن ابھی تک کسانوںکو مدد نہیں مل سکا۔ یہ دھوکہ باز حکومت ہے۔ یہ صرف وعدے کرتی ہے اور ان وعدوں پر عمل نہیں کرتی۔ ریاست میں روز آنہ کسان خودکشی کررہے ہیں۔ کسانوں کی بچیاں بھوک ہڑتال کررہی ہیں اور حکومت صرف اپنے اشتہارات پر کروڑوں روپئے خرچ کرکے اپنے کام کاج کو بہتر بتانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ مودی نے ہرسال دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب بیروزگاروں کو پکوڑے فروخت کرنے کا مشورہ دے کر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ نوٹ بندی کی وجہ سے بلیک منی تو واپس نہیں آیا، وائیٹ منی لے کر نیرومودی، میہول چوکسی بیرونِ ملک فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وشیوسینا حکومت بم بنانے والوں پر کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے، لیکن اپنے حق کے لئے احتجاج کرنے والے کسانوں پر کارروائی ضرور کرتی ہے۔ شیوسینا بی جے پی یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں مل کر مہاراشٹر کو تباہ کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بی جے پی وشیوسینا کی حکومت آئی تو ملک کا مستقبل سیاہ ہوجائے گا۔ ملک اور ریاست کو اگر بچانا ہے تو ان لوگوں کو اقتدار سے بے دخل کیا جانا ضروری ہے۔یہ جلسہ عام شہر کے اندرا گاندھی میدان میں منعقد ہوا جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی سربراہ شردپوار، شیتکری کامگار پکش کے لیڈر ایم ایل اے جینت پاٹل، پی آر پی کے صدر پروفیسر جوگیندر کواڑے، سابق نائب وزیراعلیٰ ایم ایل اے چھگن بھجبل، ودھان پریشد میں حزبِ مخالف لیڈر دھنن جئے منڈے، ودھان پریشد کے سابق ڈپٹی چیئرمین مانک راو¿ ٹھاکرے، سابق وزیر ایم ایل اے نسیم خان، سابق وزیر ایم ایل اے مدھوکر راو¿ چوہان، ایم ایل اے بسوراج پاٹل، فوزیہ خان، ایم ایل اے عبدالستار، ایم ایل اے ڈی پی ساونت، کمل کشور کدم، ایم ایل اے امیتا تائی چوہان، ایم ایل اے وسنت راو¿ چوہان، ناندیڑ شہر کانگریس کے صدر ایم ایل اے امرناتھ راجورکر، ضلع کانگریس کے صدر گوند راو¿ شندے نلنگیکر، راشٹروادی کانگریس کے شہر صدر ڈاکٹر سنیل کدم، میئر شیلا بھورے وغیرہ موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading