ناندیڑ:28ستمبر(ور ق تازہ نیوز)عدالت میں جاری دفعہ 498(A)کے مقدمہ کی سماعت کےلئے عدالت پہنچی بیوی اور اسکے رشتہ داروں کو اسکے شوہر نے اپنے دوست کی ریوالور کی دھاک بتاکر دھمکی دی یہ واقعہ کل دوپہر ناندیڑ عدالت کے احاطہ میں رونما ہوا ۔پولس نے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے ۔جبکہ ریوالور جس شخص کی ہے اسے نوٹس جاری کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوارہ پولس اسٹیشن میں جہیز ہراسانی کامقدمہ داخل ہے جس کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے ۔
ناندیڑ کے عرب گلی کی ساکن خاتون کی شادی ہنگولی کے ٹیچر یاسین خان پٹھان عمر 32سال کے ہمراہ ہوئی تھی ۔لیکن شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اچھا برتاو نہیں کررہاتھا ا سلئے تنگ آکر اپنے شوہر کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں جہیز ہراسانی کامقدمہ درج کروایا تھا ۔ کل 27 ستمبر کو معاملے کی سماعت کیلئے متاثرہ خاتون اپنے افراد خانہ کے ہمراہ ناندیڑ عدالت میں پہنچی تھی ۔ا س وقت یاسین خان بھی موجود تھا ۔
اس وقت عدالت کے گیٹ کے پاس یاسین خان نے اپنے پاس موجود ریوالور کی دھاک بتاکر متاثرہ خاتون اور اسکے گھر والوں کو دھمکی دی ۔اسکے فوری بعد وزیر آباد پولس اسٹیشن کو اس بات سے واقف کروایاگیا اور پی آئی سندیپ شیولے کی رہنمائی میں پولس کی ٹیم پی ایس آئی پروین راٹھوڑ ‘ پولس ملازمین سنتوش بیلوروڈ‘ حوالدار راٹھوڑ اور پوار نے عدالت پہنچ کر یاسین خان کے ساتھ جھڑپ کرکے اسکی تحویل سے ایک پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد کئے ۔ متاثرہ خاتون کے بھائی حسین بن عبدالکریم ساکن عرب گلی ناندیڑ کی شکایت پر یاسین خان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 29(B)اور506 کے تحت مقدمہ در ج کرکے گرفتاری عمل میں آئی ۔یاسین خان کے پا س دستیاب ریوالور ہنگولی کے ایڈوکیٹ عقیل احمد عبدالقدوس کی ہے ۔اپنی لائسنس یافتہ ریوالور دوسرے کو دینا یہ بھی جرم ہے اسلئے ایڈوکیٹ کو پولس نے نوٹس جاری کیا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی آگلاوے کررہے ہیں۔