ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے مخلص وکرم فرما محترم جناب عبد الجلیل صاحب ولد محمد ابراہیم صاحب عرف چھوٹے میاں صاحب عامل۔ سابقہ مؤذن مسجد ہتائی ناندیڑ کا آج 22اکتوبرصبح تقریباً 11 بجےانتقال ہوگیا ہے ۔
اپ تمام ہی حضرات سے درخواست ہے کہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا۔مرحوم پاشا مولانا قندھاری کے بہنوئی اور خلیل احمد انڈیا ،عقیل احمد اور شکیل احمد جمیل کے والد اور احمد سر صمدی مدرس مدرسہ تجوید القرآن کےسسر اور مفتی بلال صاحب ندوی کے ناناتھے۔
اس طرح کی اطلاع محمد اسلم مؤمن رشیدی وسبیلی ناندیڑ نے دی ہے۔نماز جنازہ بعد عصر 5:15 پر م کربلا قبرستان میں ادا کی جائے گی إن شاء اللہ۔جلوس جنازہ رزاق کالونی بلال نگر سے عصر کی نماز کے فوراً بعد نکلے گا۔