ناندیڑضلع کے ماہور میں شیوسینا کی تائید سے کانگریس کا نگر پنچایت صدر بنے گا

ناندیڑ:12 فروری:( ورق تازہ نیوز) ماہور میں مہا ویکاس اگھاڑی میں سیاسی گھمسان چل رہا ہے ۔ کیونکہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سب سے زیادہ سات ارکان بلدیہ منتخب ہوئے ہیں اس کے باوجود کانگریس نے انکے سامنے رکاوٹ پید ا کی ہے۔کانگریس کے چھ ارکان ماہور نگر پنچایت انتخابات میں کامیاب ہوئے اور شیوسینا کے تین ارکان منتخب ہوئے۔ جس کی بنیاد پر کانگریس کا صدربلدیہ منتخب ہوسکتا ہے ۔اس طرح راشٹروادی کانگریس کو دور رکھنے کامنصوبہ بنایاگیا ہے

۔ناندیڑضلع میں کانگریس پارٹی کافی مضبوط و مستحکم ہے۔ لیکن ماہور میں راشٹروادی کانگریس مضبوط ہے ۔اس مرتبہ چناو میں یہاں پر کانگریس کے ارکان کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے اسلئے کانگریس نے این سی پی کواقتدار سے دور رکھنے کافیصلہ کیا۔ شیوسینا کو ماہور میںکنگ میکر کاموقف حاصل ہے اسلئے شیوسیناا جس پارٹی کی تائیدکرے گی اسکا صدر منتخب ہوجائےگا ۔کل پرچہ نامزدگی واپس لینے کے آخری دن این سی پی فیروز دوسانی اور کانگریس کے سابقہ صد ر بلدیہ راجیندر کیشوے نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا۔ایسی اطلاع ہےکہ کانگریس اور شیوسینا کے بڑے لیڈران میں اس موضوع پر ملاقات ہوئی ہے۔ ایسی اطلاع ہے کہ کانگریس اور شیوسینا مہاویکاس اگھاڑی کافارمولہ استعمال کرتے ہوئے ماہور نگر پنچایت پرقابض ہوجائے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading