ناندیڑ:12جولائی (حیدر علی) : ہر سال کی طرح امسال بھی خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ و خادم الحجاج ٹرسٹ ناندیڑکے زیر اہتمام اور میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے تعاون سے ضلع ناندیڑ سے جانے والے عازمین کے لئے ٹیکہ اندازی کا نظم بلدیہ اسپتال حیدر باغ، پانی کی ٹاکی دیگلور ناکہ میں رکھا گیا ہے۔جس میں عازمین حج کودماغی بخار کا ٹیکہ(Meningitis) ، پولیو ڈراپس اور چند حجاج کو انفلو ئنزہ کے ٹیکہ لگائے جائےنگے ۔۱۔بتاریخ 15 جولائی بروز پیر کو صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک حج کمیٹی سے جانے والے ایسے عازمین جن کا انتخاب پہلی لسٹ میں ہوا تھا۔ ( جن کا سیریل نمبر1 سے439 سے تک ہے) ان کی ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔۲۔بتاریخ16 جولائی بروز منگل کو صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک حج کمیٹی سے جانے والے ایسے عازمین جن کا انتخاب ویٹنگ لسٹ میں ہوا ہے انہیں اور پرائیوٹ ٹورس سے جانے والے عازمین کی ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔عازمین حج سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آتے وقت اپنا شناختی کارڈ،د اور دو عدد پاسپورٹ سائزفوٹو ساتھ لائیں۔پرائیور ٹورس سے جانیوالے عازمین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ہیلتھ بک (Booklet)اپنے ٹورس آپریٹر سے حاصل کرکے ساتھ لائیں ۔اور دو عددفو ٹو ساتھ لائیں۔مزید تفصیلات کے لیئے موبائل 9405383180 , 9970799786 سے رابطہ قائم کریں۔