آئی اے ایس آئی پی ایس آفیسر بننے کاسنہر اموقع

حیدر آباد:12جولائی۔( ورق تازہ نیوز)جیسا کہ ہم سب اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ اُمت مسلمہ کوسارے عالم میں بوجھ تصور کیاجارہا ہے اور خصوصا ہمارے اپنے ملک میں بھی اس کا رجحان بہت بڑھ رہا ہے ۔ لہذا اس بدنما داغ کودھونے کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے تعلیمی میدان میں ایک ٹھوس قدم اٹھاناچاہئے تاکہ ایک مسلمان اقوام عالم میں اور ہمارے اپنے ملک میں ترقی کرسکے اورملک کی خدمت کرسکے اوراپنے معاشرہ کو نمایاں مقام دلاسکے ۔الحمداللہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔گزشتہ تین سال سے ایک اہم اورحساس منصب آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے حصول کیلئے تیاری کروارہا ہے اس کے ایک انٹرنس ٹیسٹ رکھاجارہاہے جو لوگ اس انٹرنس ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے اُن کویہ تعلیم معہ قیام و طعام مفت دی جائے گی ۔خواہشمند افراد ایم ایس کی ویب سائٹ

http://mseducationacademy.in

پر اپنا رجسٹریشن کروالیں ۔ انٹرنس ٹیسٹ 21جولائی کو منعقد ہوگا امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مضامین سے گریجویشن پاس ہونا ضروری ہے ۔ اور عمر 21سے27برس ہونا چاہئے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading