ناندیڑضلع میں قتل کی دو وارداتیں‘ایک قاتل پولس حراست میں

murder-logo-1ناندیڑ:9جولائی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قتل کی دو وارداتیں انجام دی گئی ہیں ۔ ایک واقعہ عمری تعلقہ کے بلاڑ دیہات میںاور ایک بھوکر تعلقہ کے بھوسی دیہات میں رونما ہوا ۔بلاڑ میں ہوئی قتل کی واردات میں ملوث ایک قاتل کوگرفتار کرلیاگیا ہے ۔ 6 جولائی کو تین تاچار بجے کے درمیان شری کھنڈے کے کھیت کے بازوگائرن جھونپڑی میں بلاڑ تعلقہ عمری کے ماروتی گنگادھر گاڈیکر عمر 34سال کی نعش دستیاب ہوئی

موہن رام راو شری کھنڈے کی شکایت کے مطابق ماروتی گنگادھر کھیت میں گیاتھا جہاںپرنامعلوم فرد نے نامعلوم وجوہات کی بناءکرقتل کرکے نعش کو جھونپڑی میں چھپاکررکھا گیااور ثبو ت کو مٹانے کی کوشش کی۔عمری پولس نے اس معاملے میں جرم نمبر 155/2020 کے تحت تعزیرات ہند کی302]210 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ ایس پی وجئے کمار مگر ‘بھوکر کے ایڈیشنل ایس پی وجے پوار ‘ دھرم آباد کے ایڈیشنل ایس پی سنیل پاٹل کی رہنمائی میں عمری پولس نے بلاڑ گاوں کے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اس طرح کی مصدقہ اطلاع ہے ۔ فی الحال قتل کے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب بھوکر تعلقہ کے بھوسی علاقہ میں 7 جولائی کو ونئے پربھاکر کلیانکر 29 سال کی نعش اشوک تکارام کلیانکر کے گنے کے کھیت میں رکھی ہوئی پائی گئی ۔ ونئے کا موبائیل کہیں پھینک دیا گیاتھا ۔اس ضمن میں انکے بھائی ابھیجیت نے شکایت درج کروائی کہ 3تا7جولائی کے درمیان انکے بھائی کو کسی نے سر پر گہرا وار کرکے شدیدزخمی کردیااورانھیں قتل کردیا ۔عمری پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302‘201 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ اے پی آئی ڈیڈھوال مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading