مہاراشٹر میں کورونا معاملے 2.30 لاکھ سے متجاوز، ری کوری کی شرح 55 فیصد

corona-2-0604ممبئی، 9 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے سب سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں روز بہ روز صورتحال ابتر ہورتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6875 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعرات کی رات بڑھ کر 2.30 لاکھ سے تجاوز کرتئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی ری کوری کی شرح بڑھ کر 55 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 230599 لوگ اس وبا کی زد میں آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 219 لوگوں کی اس سے موت ہونے سے تعداد اموات بڑھ کر 9667 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 4067 لوگ وائرس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 127259 ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 55.18 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 4.19 فیصد ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں کل سرگرم معاملوں کی تعداد 93654 ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں متاثر اور اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading