ناندیڑ:16۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شہر وضلع بھر میں فی الحال کھلے عام اوپن ۔کلوز اعدادکاکھیل جاری ہے ۔ معمولی سمجھے جانے والا یہ غیر قانونی کاروبار اب کروڑوں تک پہنچ گیا ہے ۔ناندیڑضلع میں صرف ایک دن میں دو کروڑ روپیوں کالین دین ہوتا ہے ۔ مٹکہ اور جوے کے کی وجہہ سے سینکڑوں افرادکی زندگیاں اور کئی گھر برباد ہورہے ہیں لیکن ناندیڑضلع پولس خاموش دیکھائی دیتی ہے ۔
ناندیڑ ضلع میں کلیان اور ملن نامی جوے بڑے پیمانے پر کھیلے جاتے ہیں ۔حالانکہ مٹکہ کے دیگر کھیل بھی ہے ۔ملن اور کلیان کے اعداد دن بھر میںآٹھ مرتبہ آتے ہیں ۔کلیان اوپن کا پہلا اعداد دوپہر دوبجکر 50منٹ پر آتا ہے ۔دوسرا کلوز نام کا اعداد شام پانچ بجکر 10منٹ ‘کلیان نائک کا پہلا عدد شب نو بجکر 10منٹ اور کلیان نائیٹ کادوسراعدد شب بارہ بجکر10منٹ کرآتا ہے ۔ملن کاپہلااوپن عدد دوپہر تین بجکر 10منٹ ‘ دوسرا کلوز عددشام پانچ بجکر 10منٹ ‘ملن نائیٹ پہلا عدد شب نو بجکر 10منٹ ‘دوسراعدد سواگیارہ بجے آتا ہے ۔ ان تمام اوقات پرعددلینے والے اور دینے والے دونوں افراد مصروف رہتے ہیں ۔
چند سال قبل انٹرنیٹ کی سرو س نہیں تھی اس وقت بذریعہ فون ممبئی سے اعداد لئے جاتے تھے اور فون پر کہے جانے والے عدد کو ہی مصدق تسلیم کیاجاتاتھا ۔کیونکہ جوے کے کاروبار میں بھروسہ ‘اعتماد کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔ لیکن آج کل جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سٹہ ۔بٹہ نامی ویب سائٹ پر تمام اعدداآتے ہیں ۔کلیان اورملن جوے میںاگر ایک عدد لگتا ہے تو ایک روپیہ پر 9روپے کھیلنے والے کوملتے ہیں اوردوعدد آنے پر ایک روپے کو95 روپے ملتے ہیں ۔ ان دو ہندسی اعداد کے ساتھ پتے بھی کھیلتے جاتے ہیں۔ جس میںبھی دوگناورتین گنا تک پیسے ملتے ہیں ۔
ناجائز تعلقات سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی
ناندیڑ:16۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شوہر کے دوسری خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقا ت سے عاجز بیوی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔اس معاملے میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔شہر کے بریام سنگھ نگر کی دیپالی بھگوان ڈھگڑے نے دو دن قبل اپنے مکان میں پھانسی لے لی تھی ۔ اس معاملے میں ابتداءمیں ائیرپورٹ پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاتھا ۔لیکن بعد میںخودکشی کی وجوہات کاانکشاف ہوا ۔ کیونکہ دیپالی کی شوہر بھگوان کے دوسری خاتون کیساتھ تعلقات تھے ۔یہی بات دیپالی کیلئے ناقابل برداشت تھی اس لئے پھانسی لے لی ۔پولس نے بھگوان ڈھگڑے اور دوسری خاتون کے خلاف خودکشی کیلئے مجبور کرنے کامقدمہ در ج کیاگیا۔
ناندیڑ:ریلوے لائن کابلاک‘ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ
ناندیڑ:16۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ سے پورنا سیکشن تک ، لمبگاو¿ں سے چوڈاوا تک ، ریلوے پھاٹک نمبر۔ 140 پر R.C.C. باکس لگانے کے لئے 18 اور 19 جنوری 2020 کو صبح 11.30 سے 14.30 بجے کے درمیان تین گھنٹے کا لائن بلاک رکھا گیاہے۔یہ لائن بلاک کچھ ٹرینوں کو متاثر کرے گا ، جیسا کہ:
1) جزوی طور پر منسوخ ٹرینیں –
نگرسول سے ناندیڑ جانے والی ٹرین نمبر 57541 پربھنی سے چلائی جائے گی۔ یعنی ، پربھنی اور ناندیڈ کے درمیان یہ جزوی طور پر منسوخ کردی گئی ہے۔
2) یہ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں: ٹرین نمبر 17641 کاچی گوڑہ سے نر کھیڑ انٹر سٹی ایکسپریس ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پردوپہر 13.30 بجے تا 14.20 بجے تک 50 منٹ کیلئے رکے گی۔
ب) کاچی گوڑہ سے منماڑ جانے والی ٹرین نمبر 57561 ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پردوپہر 12.45 سے شام 14.35 بجے تک 110 منٹ کیلئے رکے گی۔
ج) ٹرین نمبر 17642 نرکھیڑسے کاچی گوڈا انٹر سٹی ایکسپریس کو پورنا ریلوے اسٹیشن پر دوپہر 13:35 سے دوپہر 14.15 بجے 40 منٹ تک روکا جائے گا۔
چ) ٹرین نمبر 57562 منماڑ سے کاچی گوڑہ ٹرین سواری گاڑی دوپہر14.08 سے دوپہر 14.38 بجے تک 30 منٹ اور چوڈاوا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نمبر 57561 کراسنگ کیلئے 57 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کرلی۔
الحاج خمیسہ جان محمدجانو کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست کاانعقاد
پربھنی:(حمید ملک)پربھنی کی مشہورو معروف شخصیت الحاج خمیسہ جان محمدجانو کے طویل علالت کے باعث سانحہ ارتحال پر دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن سوسائٹی اورمیمن جماعت کے لوگوں کے علاوہ گھانچی سماج اور شہر کے معززین نے حاجی محمد پاڈیلافنکشن ہال میںصدر سوسائٹی افضل سیٹھ پاڈیلا کی صدارت میں مرحوم جان محمدجانو کو تعزیت پیش کی۔
اس موقع پرسابق رکن کونسل سریش دیشمکھ ‘ڈاکٹر سلیم محی الدین ‘ سلیم کچی ‘حبیب داتار ‘شکیل محی الدین ‘امتیاز ممدانی ‘ خمیسہ جنید ‘مجاہد میمن ‘شبیر بھوجانی ‘ محمداسمعیل ‘محمدشاکر ہنگورہ و دیگر موجودتھے ۔ سریش دیشمکھ ےن اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کانگریس کاایک بہادراور نڈر کارپوریٹر کھو دیا ۔ صدرمدرس محمدیوسف نے کہاکہ جانو بھائی ہر میدان میں کام کرتے تھے
۔پروفیسرڈاکٹرسلیم محی الدین نے کہا کہ جان محمدجانو بچپن ہی سے بے باک ‘نہایت ذہین اور تول کربولنے والے شخصیت تھی ۔ آخر میں صدر پروگرام افضل سیٹھ پاڈیلا نے مخاطب ہوکر کہاکہ جان محمدجانو میرا دایاں ہاتھ تھے ۔ان کے چلے جانے سے مجھے بڑا صدمہ پہنچا ۔نشست کے اختتام میں حافظ قاضی مہذب الدین نے دعائیہ کلمات کہے ۔نظامت کے فرائض سید اقبال نے بحسن وخوبی انجام دئے