ناندیڑ ضلع میں بارش کا تین روز ایلوالرٹ جاری

ناندیڑ:31جولائی ( ورق تازہ نیوز) علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی کی طرف سے 31 جولائی 2024 کو دوپہر 01 بجے ناندیڑ ضلع کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یلو الرٹ تین دنوں یعنی 31 جولائی 2024، 02 اور 03 اگست 2024 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

اس دوران ضلع میں 31 جولائی، 2024 کو، ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ بجلی کی گرج چمک کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواو¿ں کے ساتھ مختلف مقامات پر اور02 اگست 2024 کو کچھ مقامات پر 30 سے ??40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواو¿ں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور

03 اگست 2024 کو کچھ مقامات پر 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ اسلئے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت ضلع انتظامیہ نے دی ہے دوسری جانب گوداری ندی پرموجود وشنوپوری ڈیم 94فیصدتک لبریز ہوچکا ہے ۔

اسلئے ڈیم سے ندی میں پانی کا اخراج جاری ہے۔ندی کنارے آباد دیہاتیوں کو باخبر رہنے کا اشارہ بھی انتظامیہ نے دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading